یہ حکومت کویت کے تخمینے سے 40 فیصد زیادہ ہے۔فوٹو: الشرق الاوسط
کویت کی ہولڈنگ مالیاتی کمپنی بلٹن نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2020-21 کے دوران کویت کو تیل سے 60 ارب ڈالر کی آمدنی ہوگی۔ یہ حکومت کویت کے تخمینے سے 40 فیصد زیادہ ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق بلٹن کمپنی کا کہناہے’ تیل آمدنی میں متوقع اضافہ ایک بیرل تیل کی اوسط قیمت 68.9 ڈالر پر ہوگا۔ حکومت کویت نے ایک بیرل تیل کی قیمت کا تخمینہ 55 ڈالر کا لگا رکھا ہے۔
بلٹن کمپنی کی رپورٹ کے مطابق’ حکومت کویت بجٹ کے اہداف کے سلسلے میں انتہائی محتاط ہے۔تیل کے نرخوں کے حوالے سے احتیاط پسندی کی پالیسی پر گامزن ہے۔تیل آمدنی کا تخمینہ مارکیٹ ریٹ سے چالیس پچاس فیصد تک کم ہے‘۔
بلٹن کو توقع ہے مالی سال 2020-21 میں کویت کو 69 ارب ڈالر کی تیل سے آمدنی ہوگی۔ کویتی کرنسی میں یہ آمدنی 20.8 ارب دینار رہے گی۔
حکومت کویت نے بجٹ 2020-21 کی منظوری دے دی ہے۔ یہ 28 ارب ڈالر کے متوقع خسارے کا بجٹ ہے۔2019-2020 کے بجٹ میں بجٹ خسارہ 25ارب ڈالر کا ہے۔
کویت اپنی مجموعی آمدنی کا دس فیصد آنے والی نسلوں کے فنڈ کے لیے بھی مختص کرے گا۔
2020-21 کے دوران کویت کے متوقع سرکاری اخراجات 68 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہوں گے۔ یہ رواں مالی سال سے مختلف نہیں ہوں گے۔