Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج انتظامات کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

شاہ سلمان بن عبدالعزیز حجاج کی مکمل دیکھ بھال کے خواہاں ہیں (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کی ہائر حج کمیٹی کا ایک اجلاس وزارت داخلہ کے دفتر میں وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
العربیہ کے مطابق ہائر حج کمیٹی کے سربراہ اور وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اجلاس میں واضح کیا کہ ’سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حجاج کرام اور مسجد نبوی کے زائرین کی مکمل دیکھ بھال اور مکمل سکیورٹی کے خواہاں ہیں۔‘

حجاج کے لیے مناسک کی ادائیگی میں آسانیاں فراہم کی جائیں گی(فوٹو واس)

‘اللہ کے مہمانوں کے امن و امان کو یقینی بنانے اور حجاج کے لیے مناسک کی ادائیگی میں آسانیاں فراہم کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔
اس اجلاس میں گورنر مکہ مکرمہ اور خادم حرمین شریفین کے مشیر و مرکزی حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل اور مدینہ منورہ کے گورنر اور سعودی حج و عمرہ کمیٹی کے سربراہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے بھی شرکت کی۔

مہمانوں کو سہولتیں اور خدمات کی فراہمی کویقینی بنانا ہے(فوٹو واس)

 اس سال حج سیزن کے انتظامی امور اور متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کا اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ان اقدامات کا مقصد حج کے لیے یہاں پہنچنے والے مہمانوں کو سہولتیں اور تمام خدمات کی فراہمی کویقینی بنانا ہے۔
اجلاس کے اختتام پر کمیٹی نے متعدد سفارشات مرتب کیں۔ یہ سفارشات منظوری کے لیے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو پیش کی جائیں گی۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: