Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹار بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی سے منسلک

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل جنوبی افریقہ کے سٹار بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی سے منسلک ہوگئے ہیں۔
جمعرات کو پشاور زلمی نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سٹار بیٹسمین زلمی فیملی کا حصہ بن گئے۔  
ہاشم آملہ پاکستان سپر لیگ فائیو میں پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ  ہاشم آملہ لیجنڈ بیٹسمین اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہیں انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ ہاشم آملہ کا پشاور زلمی سے منسلک ہونا باعث خوشی ہے۔ پشاور زلمی ہر سال پی ایس ایل میں نوجوان کرکٹرز کو بڑے کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ  ہاشم آملہ لیجنڈ بیٹسمین اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہیں انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں

ہاشم آملہ کی موجودگی سے جہاں بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا وہیں ہمارے نوجوان کرکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
ہاشم آملہ نے124 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی۔
منگل کو پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن فائیو سے قبل مداحوں کا جوش و خروش مزید بڑھاتے ہوئے اردو نیوز کو اپنا ڈیجیٹل میڈیا پارٹنر بنانے کا اعلان کیا تھا۔
اس سے پہلے پی ایس ایل فائیو شروع ہونے سے کافی روز قبل ہی پشاور زلمی بدستور غیر ملکی سفیروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ متحدہ عرب امارات، ترکی، جرمنی اور سپین کے سفیر نے پشاور زلمی کی جیکٹ کے ساتھ تصویر بنا کر ٹیم زلمی کو نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔

شیئر: