نکاح نامے میں درج شوہر کا نام چھپایا ہوا ہے (فوٹو: عاجل)
سوشل میڈیا سٹار بدورالبراھیم کے نکاح کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے، کیونکہ ان کا حق مہر 10 لاکھ ریال مقرر کیا گیا ہے۔
بدورالبراھیم نے اپنے خوابوں کے شہزادے کا تعارف چاہنے والوں سے شیئر نہیں کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بدورالبراھیم مطلقہ اور دو بچوں کی ماں ہیں۔ سنیپ چیٹ پر نکاح نامے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ’میرا نکاح ہوگیا ہے۔ اللہ اسے ہماری خوشیوں کا باعث بنائے۔‘
بدورالبراھیم نے اپنے نئے خاوند کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تاہم سنیپ چیٹ کے اکاﺅنٹ پر نکاح نامے کی تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ دس لاکھ ریال حق مہر مقرر کیا گیا ہے۔
نکاح نامے میں درج شوہر کا نام چھپایا ہوا ہے۔ یہ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے کہ شوہر سعودی ہے یا کوئی غیر ملکی ہے۔
شوہر غیر ملکی بھی ہوسکتا ہے کیونکہ بدورالبراھیم کے چاہنے والے بہت سارے عرب ممالک میں بھی ہیں۔ اس وقت وہ سوشل میڈیا کی مقبول ترین شخصیت ہیں۔
10 لاکھ ریال حق مہر پر صارفین کے ذہنوں میں 2019 کے دوران بدورالبراہیم کے جاری کردہ اس ویڈیو کلپ کی یاد تازہ کردی جس میں انہوں نے کہا تھا ’جب تک مجھے دس لاکھ ریال مہر دینے والا منگیتر نہیں ملے گا تب تک میں شادی نہیں کروں گی۔‘
اگست 2019 کے دوران بدورالبراھیم کے سگے بھائی نے دس لاکھ ریال حق مہر کی شرط پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’وہ تو کسی قیمت پر کسی بھی لڑکی کو اتنی بھاری رقم مہر کے طور پر نہیں دیں گے۔‘
انہوں نے اپنی ہونے والی دلہن سے مطالبہ کیا تھا کہ ’اگر تم مجھے دس لاکھ ریال مہر کے طور پر دو تو تمہارا ممنون ہوں گا۔‘