Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کفیل کی بیٹی پر حملہ کرنے والا پاکستانی ڈرائیور گرفتار

پاکستانی ڈرائیور کو فرار ہونے کے کچھ دیر بعد ہی گرفتار کرلیا گیا ( فوٹو: سبق)
مکہ پولیس نے ایک پاکستانی ڈرائیور کو کفیل کی بیٹی پر چھری سے حملے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
واقعہ آج ہفتے کو فجر کے وقت پیش آیا۔ پاکستانی ڈرائیور نے لڑکی کو لہو لہان حالت میں ایک پولی کلینک کے سامنے پھینک دیا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈرائیور کفیل کی بیٹی کو الشرائع محلے میں واقع گھر چھوڑنے جارہا تھا مگر اس نے گھر کا راستہ لینے کے بجائے کوئی اور ویران راستہ لے لیا۔
پولیس کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے لڑکی نے کہا ہے کہ ’راستے میں ڈرائیور نے اسے چھیڑنے کی کوشش کی تھی اور اسے ہراساں کیا۔‘

ڈرائیور نے لڑکی کو چھیڑنا شروع کردیا اور اسے ہراسانی کا شکار کیا ( فوٹو: المرصد)

لڑکی نے کہا ہے کہ ’منع کرنے پر ڈرائیور نے اسے چھری سے وار کرنے کی دھمکیاں دیں مگر جب مزاحمت کی تو اس نے متعدد وار کرکے زخمی کر دیا۔‘
پولیس کا کہنا ہے کہ ’ڈرائیور نے لڑکی کو الشرائع محلے کے پولی کلینک کے سامنے پھینک دیا اور گاڑی کفیل کے گھر کے سامنے کھڑی کردی اور خود فرار ہوگیا تھا۔‘
پولیس نے بتایا ہے کہ ’اطلاع ملنے کے کچھ ہی دیر بعد پاکستانی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ وہ نشے کی حالت میں تھا۔ ضروری تفتیش کے بعد کیس متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا جائے گا۔‘
 

شیئر: