Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رواں ہفتے سردی کی تازہ لہر شدید ہوگی‘

جمعرات تک جاری رہنے والی سردی کی لہر زیادہ شدید ہوگی ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں آج ہفتے کو بارش متوقع ہے۔
ماہرین موسمیات توقع ظاہر کر رہے ہیں کہ آج سے جمعرات تک سردی کی شدید لہر آئے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ ’رواں ہفتہ کی لہر سابقہ لہروں سے زیادہ شدید ہوگی۔ یہ لہر سعودی عرب تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔‘
ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’شمالی حدود ریجن، باحہ، عسیر اور جازان میں آج درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔‘

سردی کی حالیہ لہر سے فصلیں اور مویشی متاثر ہوں گے ( فوٹو: سبق)

انہوں نے کہا ہے کہ ’تبوک، الجوف، حائل، القصیم، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسم گرد آلود رہے گا۔ صحرا کی سیر اور ہائی وے کا سفر مناسب نہیں ہوگا۔‘
دوسری طرف قصیم یونیورسٹی میں جغرافیہ کے پروفیسر اور ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ’رواں ہفتے آنے والی سردی کی لہر شدید ہوگی۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’سردی کی حالیہ لہر سے سعودی عرب کے تمام علاقے متاثر ہوں گے تاہم شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نکتہ انجماد تک پہنچ جائے گا۔‘
انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ ’سردی کی لہر کے باعث فصلیں اور مویشی متاثر ہوں گی۔ یہ مرحلہ وار چھاتی رہے گی یہاں تک پورے ملک میں چھا جائے گی۔‘

شیئر: