Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا بھر میں مسلم سکاﺅٹس کی تعداد کتنی؟

سکاﺅٹس کی تعداد 40 ملین ہے ۔ان میں 18ملین مسلم ہیں۔ فوٹو: ایس پی اے
مسلم سکاﺅٹ ورلڈ آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر زہیر غنیم نے تازہ ترین اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا’ دنیا بھر میں سکاﺅٹس کی تعداد 40 ملین ہے۔ان میں 18ملین مسلم سکاﺅٹس ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر غنیم نے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کی فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ کے زیر انتظام اکیڈمک مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’ ورلڈ سکاﺅٹ آرگنائزیشن 112برس پرانی ہے۔ یہ اب پوری دنیا کی قدیم آرگنائزیشن مان لی گئی ہے۔
 ڈاکٹر غنیم نے مزید کہا سکاﺅٹس تحریک پوری دنیا میں لیڈر شپ پیدا کرنے اور تجربات کو نکھارنے میں کلیدی کردارادا کررہی ہے۔

سکاﺅٹس ہی نے گروپ ایجوکیشن کا طریقہ کار جاری کیا تھافوٹو: سبق 

’عصر حاضر میں تعلیم کے نئے طور طریقے سکاﺅٹ کی بدولت ہیں۔ سکاﺅٹس ہی نے گروپ ایجوکیشن کا طریقہ کار جاری کیا تھا ۔اس پر وہ اب بھی عمل پیرا ہے‘۔
انہوں نے واضح کیا ’ سکاﺅٹس کی تحریکیں کسی مذہب کا پرچار نہیں کرتیں البتہ آگہی پر توجہ ہے۔ ہمارے یہاں تعارف اسلام کا مرکز ہے۔مسلم سکاﺅٹ ورلڈ آرگنائزیشن کئی ایسے ملکوں میں کام کررہی ہیں جہاں مسلمان اقلیت میں ہیں‘۔

سکاﺅٹس تحریک لیڈر شپ پیدا کرنے میں کلیدی کردارادا کررہی ہے۔فوٹو: سبق 

انہوں نے مزید کہا’ مارچ میں پیرس میں ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اس کے ذریعے مذاہب کے پیرو کاروں کو ایک دوسرے سے قریب لانے کی سنجیدہ کوشش ہوگی۔ اس میں دنیابھر سے سکاﺅٹس شریک ہوں گے‘۔
 سکاﺅٹ آرگنائزیشن نے الجبیل کانفرنس میں کنگ عبداللہ سے ملاقات کا انتظام کیا تھا۔ اسی ملاقات کے نتیجے میں ’امن کے قاصد ‘ پروگرام شروع کیا گیاتھا۔ اس کانفرنس میں 126ممالک کی نمائندگی تھی۔
 

شیئر: