انڈیا میں دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے رجحانات جوں جوں سامنے آنے لگے اور عام آدمی پارٹی کی حکومت بنتی ہوئی نظر آنے لگی تو لوگ انتخابی مہم کے دوران منافرت کی بیان بازیوں کو یاد کرنے لگے۔
بی جے پی کے ایک رہنما نے انتخابات سے قبل کہا تھا کہ ’آٹھ تاریخ کو انڈیا پاکستان کا دہلی میں مقابلہ ہے‘ اور بی جے پی کے تمام رہنماؤں نے قوم پرستی کو اہم انتخابی نعرہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
بی جے پی کے بعض رہنماؤں نے تو اتنی اشتعال انگیز تقاریر کی تھیں کہ الیکشن کمیشن نے ان کو انتخابی مہم میں شرکت کرنے سے روک دیا تھا۔
بی جے پی کی انتخابی مہم نے دہلی کے انتخابات کو اپنی انا کا مسئلہ بنا لیا تھا۔ یہاں تک کہ بعض لوگوں نے کیجریوال کو ذاتی طور پر نشانہ بنایا اور انہیں دہشت گردوں کے حامی یہاں تک کہ دہشت گرد بھی قرار دیا اور شاہین باغ میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف جاری مظاہرے کو مرکزی مسئلہ بنا کر پیش کیا۔
دہلی کی انتخابی مہم میں قوم پرستی، غدار وطن، دہشت گرد، شاہین باغ، پاکستان، مسلمان اور بریانی جیسے موضوعات پر مباحثے نظر آئے۔
اب جبکہ نتائج تقریباً واضح ہو گئے ہیں سوشل میڈیا پر اس سوال کی باز گشت سانئی دینے لگی کہ انڈیا - پاکستان کے میچ کا نتیجہ کیا رہا۔
عام آدمی پارٹی کے ترجمان سنجے سنگھ نے مختلف میڈیا چینلوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیت انڈیا کی ہوئی ہے۔ اگر ان کی یہ بات سچ ہے تو پھر یہ واضح ہے کہ پاکستان کون ہے۔
ذیشان علی نامی ایک ٹوئٹر صارف نے کپل مشرا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’انڈیا جیت گیا اور اب تم پاکستانی ہو اس لیے پاکستان جاؤ میں تمہارے لیے بزنس کلاس کا ٹکٹ بک کرا دیتا ہوں۔‘
Oye @KapilMishra_IND
India won and now you are pakistani so go pakistan i will book your flight ticket in business class. https://t.co/OqxLU87613
— Zeeshan Ali (@allynahseez) February 11, 2020
عام آدمی پارٹی کے ترجمان سنجے سنگھ نے ایک ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ دہلی کے دو کروڑ عوام نے بتا دیا کہ ان کا بیٹا اروند کیجریوال دہشتگرد نہیں کٹر وطن پرست ہے۔ زبردست اکثریت سے جیت دلانے کے لیے دلی کے عوام کو سر جھکا کر سو سو بار سلام۔'
दिल्ली के 2 करोड़ परिवार के लोगों ने बता दिया उनका बेटा @ArvindKejriwal आतंकवादी नही कट्टर देश भक्त है प्रचंड बहुमत से जीत देने के लिये दिल्ली की महान जनता को सिर झुकाकर सत्-सत् नमन। pic.twitter.com/nrS3AO6rdZ
— Sanjay Singh AAP (@SanjayAzadSln) February 11, 2020