روبوٹ نہایت نفاست اور باریکی سے آپریشن مکمل کرتا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں اب گھٹنے بدلنے کا آپریشن روبوٹ کرنے لگے ہیں۔ دارالحکومت ریاض میں سلطان بن عبدالعزیز سینٹر برائے انسانی خدمات کے ماتحت ایڈوانس آپریشن سینٹر نے گھٹنے بدلنے کے لیے سپیشل آپریشن پروگرام متعارف کرا دیا۔
اخبار 24 کے مطابق ’روایتی آپریشن کے مقابلے میں روبوٹ ٹیکنالوجی نئی ہے، موثر ہے اور مریض کے لیے آرام دہ ہے۔ روبوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے آپریشن کا کام تیزی سے انجام پا جاتا ہے۔ آپریشن کے بعد صحت جلد بحال ہوجاتی ہے۔ آپریشن سے ہونے والے نقصانات بے حد محدود ہوجاتے ہیں۔‘
روبوٹ ٹیکنالوجی انتہائی ماہر سرجن کا کام انجام دے رہی ہے۔ اس کی مدد سے آپریشن کی جگہ کا تعین سہ جہتی نظام کے ذریعے ہورہا ہے۔ روبوٹ گھٹنے سے متصل نسیجوں میں باریک بینی سے فرق کرتا ہے جس کی وجہ سے گھٹنے کو آپریشن کے دوران پہنچنے والے نقصان سے تحفظ حاصل ہو جاتا ہے۔
روبوٹ گھٹنے کے تلف اجزا جدا کرنے کا کام نہایت نفاست اور باریکی سے انجا م دیتا ہے۔
روبوٹ ٹیکنالوجی اپنی نوعیت کی جدید ٹیکنالوجی ہے۔ گھٹنوں کے جوڑوں کے درد میں مبتلا مریضوں کے آپریشن آئندہ روبوٹ ہی کے ذریعے ہوں گے۔ آپریشنز کے لیے سعودی شہریوں پر مشتمل میڈیکل ٹیم بھی مہیا کی گئی ہے۔ یہ ٹیم عالمی معیار کی ہے۔
سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں