انڈیا میں عوامی مقامات پر خواتین اور لڑکیوں کے لیے بیت الخلا کی عدم موجودگی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ تاہم انڈیا کی مغربی ریاست مہاراشڑا کے شہر پونا میں ایک ایسا انتظام کیا گیا ہے جو کہ اس مسئلے کا حل دکھائی دیتا ہے۔ کچھ افراد نے مل کر پرانی بسوں کو واش روم میں تبدیل کر دیا ہے جسے پانچ روپے دے کر خواتین اور لڑکیاں استعمال کر سکتی ہیں۔ اس بارے میں مزید دیکھیے اس ویڈیو میں۔