Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس: مشترکہ کمیٹی کی اتوار کو پریس کانفرنس

ملک میں کرونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جائے ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے انسداد کے لیے کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی اتوار کو پریس کانفرنس منعقد کرے گی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مشترکہ کمیٹی کے سربراہ وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ ہیں جن کی سربراہی میں کل جمعہ کو منعقد ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے مشترکہ کمیٹی میں وزارت صحت کے علاوہ وزارت حج وعمرہ، ہلال احمر، وزارت داخلہ، وزارت دفاع، نیشنل گارڈ، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، وزارت اطلاعات، وزارت سیاحت اور وزارت تعلیم کے نمائندے شامل ہیں۔
مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کی روک تھام کے لیے اختیار کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے اندرون ملک بھی اختیار کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وبا زدہ ممالک سے آنے والے مسافروں کا طبی معائنہ کرنے اوراس حوالے سے ایئرپورٹ پر معائنہ کے آلات کی فراہمی اور درست کارکردگی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
 

شیئر: