یمن: کرونا کا مریض قرنطینہ سے بھاگ گیا
حکام نے یہ نہیں بتایا کہ کرونا کا شکار مریض کس ملک سے واپس آیا تھا ( فوٹو: ٹوئٹر)
یمن میں کرونا کا مریض قرنطینہ سے بھاگ گیا۔ وہ کرونا کے شکار ایک ملک سے یمن واپس آیا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یمن کے شہر المکلا میں کرونا وائرس کے شکار پہلے مریض کی تصدیق ہوئی تھی۔
وزارت صحت کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’کرونا کے مریض کو ابن سینا ہسپتال کے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ اس سے پہلے البرج ہسپتال میں لیبارٹری ٹیسٹ سے ثابت ہوگیا تھا کہ وہ کرونا کا شکار ہے۔‘
ذرائع کے مطابق حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ کرونا کا مریض کس ملک سے واپس آیا تھا۔ انہوں نے صرف اتنا کہا ہے کہ کرونا کے شکار یمنی مریض کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا تاہم طبی عملے نے اسے اگلے دن وہاں موجود نہیں پایا۔
دوسری طرف المکلا میں وزارت صحت کے حکام نے اس بات کی تردید کی ہے کہ شہر میں کرونا کا کوئی دوسرا مریض ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اب تک صرف ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے جسے قرنطینہ منتقل کیا گیا تھا تاہم علاج شروع کرنے سے پہلے ہی وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔