امراض کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔فوٹو: الوطن
الاحسا میں متعدی وائرس سے بچاﺅ کے لیے پرندوں کی مار کیٹ بند کردی گئی۔
وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم الخلیل نے واضح کیا ’ یہ فیصلہ امراض کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے‘۔
الوطن اخبار ے مطابق مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ وزارت ماحولیات نے جانوروں سے متعلق ایک رہنما کمیٹی تشکیل دی ۔
کمیٹی میں الاحسامیونسپلٹی اور پولیس کے نمائندے شامل ہیں۔ کمیٹی کے ارکان الاحسابھر میں پرندوں کے عوامی بازار بند کرائیں گے۔
ابراہیم الخلیل نے بتایا ’ پرندوں کی مارکیٹیں’ H5N8‘ کی بیماری پھیلانے کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ احتیاطی تدبیر کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
ابراہیم الخلیل کے مطابق ’ یہ وائرس خصوصاً مرغیوں، بطخوں اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے والے آبی پرندوں کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے او ریہ پرندے اس وائرس کو دوسری جگہ پھیلاتے ہیں‘۔
وزارت ماحولیات اس حوالے سے پرندے پالنے والوں میں وائر س کے حوالے سے آگہی مہم بھی چلارہی ہے۔