Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 الاحسا میں مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا لیڈیز ڈرائیونگ سکول

سعودی عرب نے مشرقی ریجن کے شہر الاحساء میں مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا لیڈیز ڈرائیونگ سکول کھول دیا۔ اسے ’ایسٹرن پراونس ڈرائیونگ اکیڈمی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں گورنر شہزادہ سعود بن نایف اور الاحساء کے کمشنر شہزادہ بن جلوی موجود تھے۔

 افتتاحی تقریب میں گورنرمشرقی ریجن اور الاحساءکے کمشنر موجود تھے۔ فوٹو العربیہ نیٹ

العربیہ نیٹ کے مطابق ڈرائیونگ اکیڈمی کی عمارت 3500 مربع میٹر کے رقبے میں تعمیر کی گئی ہے جبکہ ٹریننگ کا میدان 50 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ اکیڈمی کو 115 گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ گیارہ انٹرا ایکٹیو سمیلیٹر مہیا کیے گئے ہیں۔ ان کی مدد سے مشرقی ریجن کی خواتین حقیقی ڈرائیونگ کا تجربہ کریں گی۔

ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ کو 115گاڑیاں فراہم کی گئی ہے۔ فوٹو العربیہ نیٹ

 اکیڈمی میں پانچ سمارٹ کلاسیں کھولی گئی ہیں۔ ایک کلینک، انٹرنیٹ کے ذریعے امتحان کا کمرہ، کانفرنس ہال اور رابطہ مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔
لیڈیز ڈرائیونگ اکیڈمی منفرد سمارٹ ماحول سے آراستہ ہے۔ یہاں جدید ٹیکنالوجی کا بندوبست کیا گیا ہے۔
الاحساء میں قائم کی جانے والی لیڈیز ڈرائیونگ اکیڈمی کو ایک اعزاز یہ بھی حاصل ہے کہ جہاں سو فیصد عملہ سعودیوں پر مشتمل ہے۔ آرامکو کمپنی اس کی سرپرستی کر رہی ہے۔ سعودی عرب میں اس کے سوا کوئی بھی ڈرائیونگ اکیڈمی ایسی نہیں جہاں سو فیصد عملہ سعودی ہو۔

ڈرائیونگ اکیڈمی کی عمارت 3500مربع میٹر کے رقبے میںہے۔ فوٹو العربیہ نیٹ

آرامکو کے چیئرمین انجینیئر امین الناصر نے بتایا کہ خادم حرمین شریفین نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کا تاریخی فرمان جاری کرکے لاکھوں سعودی خواتین اور لڑکیوں کے لیے ترقی کے امکانات روشن کردیئے۔ اس کی بدولت یہ خواتین اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ہیں۔ اس فیصلے کا سعودی معیشت، ترقی اور کاروبار کے ماحول پر بڑا خوشگوار اثر مرتب ہو رہا ہے۔
اکیڈمی میں 250 سے زیادہ سعودی خواتین ٹرینر اور لیکچرار کی حیثیت سے منسلک ہیں۔ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک ان کی تعداد 300 تک پہنچ جائے گی۔
                       
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: