وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی چینل پر معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر اور تجزیہ کار ماروی سرمد کے درمیان جھگڑے کو افسوس ناک واقعہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’میڈیا یا کسی بھی فورم پر عورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے۔‘
جمعرات کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ’میڈیا کو ایسے حساس معاملات پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ٹی وی چینل پر پیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے، وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے اور اس کی عزت و وقار اس کی حیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
'پیمرا کے ساتھ مل کر میڈیا کورٹس بنانے جا رہے ہیں'Node ID: 426906
-
’ٹی وی اینکرز پر پابندی‘، وزرا کی تنقیدNode ID: 440336
-
خلیل الرحمان قمر کے بیان پر پیمرا کا نوٹسNode ID: 462856