Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری ڈرائیور نے چینی سیاح کو گاڑی سے اتار دیا

مصری ڈرائیور اور چینی سیاح کا وڈیو وائرل ہوگیا۔(فوٹو: المرصد)
مصری دارالحکومت قاہرہ میں چینی سیاح کے ساتھ عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔
 چینی سیاح اوبر سے سفر کررہا تھا۔ مصری ڈرائیور نے گاڑی روکی اور اپنے ساتھی سے کہنے لگا کہ’ اس سیاح کو گاڑی سے نکالو، اسے کورونا ہے۔‘
المرصد کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چینی سیاح کو گاڑی سے اتار دیا گیا۔ انہوں نے  دوبارہ گاڑی میں سوار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے بیٹھنے نہیں دیا گیا۔

مصری ڈرائیور چلاتا رہا کہ تمہیں کورونا  ہے میں تمہیں نہیں لے جاسکتا۔(فوٹو المرصد)

مصری ڈرائیور چلاتا رہا کہ تمہیں کورونا وائرس ہے میں تمہیں نہیں لے جا سکتا۔
مصری ڈرائیور اور چینی سیاح کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چینی سیاح مصری ڈرائیور کے رویے سے پریشان ہے۔
 اسے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ بیچ راستے میں اسے چھوڑ دیا گیا ہے اور اب وہ کیسے اپنی منزل تک پہنچے گا۔ کوئی اور ڈرائیور بھی اسے اپنی گاڑی میں بٹھانے کو تیار نہیں تھا۔
ایک مصری شخص نے قریب موجود ٹریفک اہلکار سے چینی سیاح کے لیے ایمبولینس طلب کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ یہ کورونا کا مریض ہے۔

شیئر: