Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: مساجد میں باجماعت نماز عارضی طور پر روک دی گئی

جمعہ کی نماز کویت کی کسی بھی مسجد میں ادا نہیں کی گئی۔(فوٹو سوشل میڈیا)
حکومت کویت نے کورونا کے خدشے کے باعث تمام مساجد پر نماز باجماعت عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ 
 13مارچ کو جمعہ کی نماز کویت کی کسی بھی مسجد میں ادا نہیں کی گئی۔
کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق کویتی وزارت اوقاف نے بیان میں کہ ’کویت کے متعلقہ صحت حکام کی ہدایات اور دارالافتا کے فتوے کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے‘۔

صحت حکام کی ہدایات اور دارالافتا کے فتوے کی بنیاد پر  فیصلہ کیا گیا ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

وزارت اوقاف کا کہناہے کہ’ مساجد میں پانچوں فرض نمازوں کے لیے مقررہ وقت پر اذان دی جائے گی ۔ موذن لاﺅڈ اسپیکر سے یہ اعلان بھی کریں گے کہ سب لوگ نماز وہیں ادا کرلیں جہاں وہ اس وقت موجود ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کویتی وزیر انصاف ڈاکٹر فہد العفاسی نے مساجد میں جماعت کے ساتھ نماز پر پابندی کے فتوے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ’ ملک میں فی الوقت کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے۔عوام کو اس کی گرفت میںآنے سے بچانے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
کویت میں ہزاروں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا اعلان سنتے ہی کھانے پینے کی اشیا اور مختلف ضروری سامان خریدنا شروع کردیا۔

 

شیئر: