Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا ہر طرح کے وزٹ ویزوں میں توسیع کا فیصلہ

محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ویزوں میں توسیع آن لائن ہوگی (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی حکومت نے ہر طرح کے وزٹ ویزوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے محکمہ پاسپورٹ کو مملکت میں موجود تمام اقسام کے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے ویزوں میں توسیع کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’ویزوں میں توسیع آن لائن ہوگی۔ وزٹ ویزہ فیملی، تجارتی، سیاحتی، علاج کے لیے یا پھر روزگار کی غرض سے لیا گیا ہو، ان سب کی توسیع ابشر کے ذریعے ہوگی‘۔

 بین الاقوامی پروازیں معطل کیے جانے کے باعث یہ فیصلہ کیاگیا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’اگر ان میں سے کسی کے ویزے میں توسیع کے حوالے سے مشکل پیش آرہی ہو تو وہ محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کرکے توسیع کرا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کے فیصلے کومد نظر رکھ کر کیا گیا ہے‘۔
 ’اگر کسی کا وزٹ ویزہ ختم ہونے والا ہویا کسی کے وزٹ ویزے پر مملکت میں قیام کی مدت 180 دن سے زیادہ ہوچکی ہو اور آن لائن وزٹ ویزے میں توسیع نہ ہوپارہی ہو تو وہ پہلی فرصت میں وزٹ ویزے میں توسیع کی فیس جمع کرا دیں‘۔

توسیع کے حوالے سے مشکل پر محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

یہ فیس سعودی عرب میں قیام کے لیے ہر ویزے کی مدت کے برابر ہو اور ویزے میں توسیع کی ضروری کارروائی کے لیے محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کر لیا جائے۔
محکمہ پاسپورٹ نے اطمینان دلایا ہے کہ مختلف قسم کے وزٹ ویزوں میں آن لائن سہولت مہیا کرنے کے لیے نیشنل انفارمیشن سینٹر سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ وزٹ ویزوں میں استثنائی توسیع کی گنجائش پیدا ہو جائے۔

شیئر: