Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں کورونا کے 12 نئے مریض

کویت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 142 ہوگئی ہے ( فوٹو: الشرق الاوسط)
کویت میں آج بدھ کو کورونا وائرس کے مزید 12 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 142 ہوگئی ہے۔
کویتی خبررساں ادارے (کونا) کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبد اللہ السند نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں میں سے 8 برطانیہ سے واپس آئے ہیں، ان میں 6 کویتی شہری ہیں، ایک امریکی اور ایک ہسپانوی شہری ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دو مریض ایسے ہیں جو برطانیہ سے واپس آنے والوں سے میل جول رکھنے سے بیمار ہوئے ہیں، ایک مریض سویٹزرلینڈ سے واپس آیا ہے جبکہ ایک مریض کو مقامی طور پر وائرس منتقل ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 15 ہے جبکہ قرنطینہ میں 4 مریض آئی سی یو میں ہیں ‘۔
 
 

شیئر: