این ایف سی ادائیگی کو "مدی اثیر" کا نام دیا گیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کی مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ بغیر پن کوڈ کے مدی کارڈ سے خریداری کی حد کو 100 ریال سے بڑھا کر 300 ریال تک کر دیا جائے۔
خریداری کے بعد مدی کارڈ کے ذریعے ادائیگی کے بغیر پن کے نظام میں یہ موثر تبدیلی کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس وائرلیس سسٹم بینکنگ کے ذریعے ادائیگی کی حد 100 ریال سے بڑھا کر 300 ریال کر دی گئی ہے۔
مدی کارڈ بغیر پن کے نظام میں یہ موثر تبدیلی کی گئی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
کورونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ اقدام عمل میں لایا گیا ہے۔
این ایف سی ادائیگی کے اس نظام کو "مدی اثیر" کا نام دیا گیا ہے۔
یہ بینکنگ خدمات کے اس زمرے میں آتی ہے کہ بینک اکاونٹ ہولڈر اپنے بینک کارڈ سے خریداری کرتا ہے تو اسے صرف سیل پوائنٹ پر موجود ڈیوائس پر کارڈ لہرانے سے ادائیگی ہو سکتی ہے اور اکاونٹ سے رقم منہی ہو جاتی ہے۔
ساما کے سرکلر جاری کرنے کے بعد تمام بینکوں نے اپنے اکاونٹ ہولڈرز کے لیے ادائیگی کی مجموعی حد کو تین سو ریال تک بڑھانے کی خدمات جاری کرنے کے لیے مطلوبہ تکنیکی تبدیلیوں کے لیے اقدامات کر لیے ہیں۔
مدی اثیر نظام کے تحت رواں سال کے آغاز سے ہی صارفین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور کل الیکٹرانک ادائیگیوں میں 78 فیصد اس طرح کی ادائیگیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
یہ فیصلہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی حفاظتی تدبیر کے طور پر موثر اقدام ہے۔ جس کے بعد تمام صارفین کو ادائیگی میں سیل پوائنٹ کی مشین پر کوڈ نمبر نہیں دبانا پڑتا۔
سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں