کرفیوخلاف ورزی،گاڑی کی نمبر پلیٹ پرچالان نہیں ہوگا
کرفیوخلاف ورزی،گاڑی کی نمبر پلیٹ پرچالان نہیں ہوگا
بدھ 25 مارچ 2020 17:32
کرفیو کی پابندی کرنا سب کافرض ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودیوزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب کا کہنا ہے کہ ’کرفیوکی خلاف ورزی کرنےوالا فرد ہی ذمہ دار ہوگا۔ گاڑی کی نمبر پلیٹ پر چالان نہیں کیاجارہاہے‘۔
کرفیو کا مقصد لوگوں کی حفاظت ہے (فوٹو ، سوشل میڈیا)
ترجمان وزارت داخلہ نے پریس کانفرنس کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ’مملکت میں کرفیو لوگوں کی جانوں کی حفاظت کی خاطر لگایا گیا ہے۔کرفیو کا مقصد سماجی روابط کو محدود کرنا ہے تاکہ اس وبائی مرض کورونا کے خلاف جنگ جیتی جاسکے‘۔
شلھوب نے مزید کہا ’مملکت میں عوام کی جانب سے کرفیو کے حوالے سے بھر پورتعاون کا مظاہرہ کیاجارہا ہے جوخوش آئند امر ہے‘۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومتی ادارے ایسے افراد کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتیں گے جو قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونگے۔وہ افراد جو کرفیو کا مذاق بناتے ہیں اور اداروں کے ساتھ تعاون نہیں کرتے انہیں سخت سزاوں کا سامنا کرنا ہو گا‘۔
کرنل شلھوب کا کہنا تھاکہ ’ریاض ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حدود کا تعین کرکے اس کے بارے میں عوام کو مطلع کردیاجائے گاتاکہ ان شہروں کی حدود کے اندر نہ جائیں ‘۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کرفیوکی خلاف ورزی کرنےوالوں سے سختی سے نمٹاجائے گا(فوٹو، ٹویٹر)
یاد رہے مملکت میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے پہلی بار کرفیو نافذ کیاگیاہے۔
کرفیو کے پہلے دن چند شرپسندوں نے اس کا مذاق بناتے ہوئے خلاف ورزی کی وڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر دیا تھا۔
خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویڈیو بنانے والوں پر 30 لاکھ ریال جرمانے اور 5 برس قید کی سزا کااعلان کیا گیا ہے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی حرکت نہ کرے۔