Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنے گھروں کو جائیں، ڈرون کے ذریعے اعلانات

پبلک مقامات پر موجود لوگوں کو خبردار کیا جا رہا ہے-( فوٹو سوشل میڈیا)
دبئی پولیس نے نئے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور مقامی شہریوں وغیر ملکیوں کو اس سے بچانے کے لیے نیا طریقہ کار اختیار کیا ہے-
دبئی پولیس  پہلی مرتبہ سڑکوں’ ساحلوں اورپبلک مقامات پر موجود لوگوں کو خبردار کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کررہی ہے-
الامارات الیوم کے مطابق دبئی کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو تنبیہ کی جارہی ہے کہ فوری طور پر گھر واپس چلے جائیں۔ سڑکوں’ پبلک مقامات یا ساحل پر نظر نہ آئیں-
 دبئی پولیس کے ایک افسر نے عوام کو خبردار کرنے کے لیے سپیشل ڈرونز تیار کیے ہیں-
اس کی بدولت پولیس اور عوام کے درمیان کسی قسم کا ملنا جلنا نہیں ہوتا - سپیشل ڈرونز ساحلوں ’ صنعتی علاقوں اور بھیڑ بھ۔اڑ کی جگہوں پر بھیجا جارہا ہے - اس سے انگریزی و عربی دو زبانوں میں یہ اعلان کیا  جارہا ہے کہ :
’خبردار’ برائے کرم یہاں سے اپنے گھروں کو چلے جائیں‘
دبئی پولیس  سڑکوں پر بھی گشت  کر رہی ہے۔ لاوڈ سپیکر کے ذریعے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اپنے گھروں پر جانے  کی اپیلیں کی جا رہی ہے-
دبئی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ’ اگر کسی شہری یا مقیم غیر ملکی نے کورونا وائرس سے متعلق سیکیورٹی اور صحت حکام کی ہدایات کی پابندی نہ کی اور حفاظتی تدابیر کا مذاق اڑایا تو ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی‘-

دبئی پولیس  سڑکوں پر بھی گشت  کر رہی ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

دبئی پولیس نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں اور سیر وسیاحت پر آنے والوں کو ہدایت  کی ہے کہ وہ گھروں سے انتہائی ضرورت کے تحت ہی نکلیں‘-
’کسی قسم کی تقریب یا پارٹی نہ کریں- ساحلوں’ پارکوں’ سینما گھروں ’ سوئمنگ پولز اور جم وغیرہ نہ جائیں-کورونا وائرس سے بچاو کا قانون سب پر لاگو ہوگا جس کی سزا جرمانہ و قید ہے‘-

شیئر: