وزارت تجارت کا گودام پر چھاپہ، ایک ملین ماسک برآمد
وزارت تجارت کا گودام پر چھاپہ، ایک ملین ماسک برآمد
اتوار 29 مارچ 2020 22:41
ماسک مناسب نرخ پر مارکیٹ کے حوالے کردیےگئے۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت تجارت نے حائل میں خفیہ گودام سے دس لاکھ سے زائد حفاظتی ماسک برآمد کرلیے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اورالعربیہ نیٹ کے مطابق وزارت تجارت نے ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا جسے ایک ایجنٹ آن لائن چلا رہا تھا۔
گودام میں موجود ماسک کا ذخیرہ ضبط کرکے اسے مناسب نرخ پر مارکیٹ کے حوالے کردیا گیا۔
حفاظتی ماسک غیر قانونی طور پر ذخیرہ کرنے والوں کو متعلقہ اداروں کی تحویل میں دے دیا گیا۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
وزارت تجارت نے مڈیکل ماسک ذخیرہ کرنے اور بعدازاں انہیں فروخت کرنے کے حوالے سے پھر خبر دار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے قواعد کے مطابق مصنوعات فروخت کی جائیں۔
حکام نے صارفین سے بھی کہا کہ وہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں فوری اطلا ع کریں۔