سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع نے کورونا وائرس کے سبب گھروں میں موجود افراد کے لیے حفاظتی اقدامات کی مہم کاآغاز کیا ہے۔
سعودی خبررساں اداے ایس پی اے کے مطابق اس مہم کا مقصد ایسے افراد خانہ جو کرفیو یا لاک ڈاون کے سبب مستقل طور پر گھروں میں موجود ہیں آگ یا دیگر مسائل سے نمٹنے کے لیے آگاہ رہنا ضروری ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹویٹ جنرل نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حصہ لیتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کے بارے میں عوام کو آگاہ رہنے کا کہا ہے۔
محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبداللہ العمرو نے وضاحت کی ہے کہ عام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ایک خاص مقصد کے تحت گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔

گھروں میں موجود افراد کو مختلف خطرات کے بارے میں آگاہی جن میں کچن میں موجود گیس سیلنڈر یا بجلی سے چلنے والے دیگر آلات کا محفوظ طریقے سے استعمال اور گھر میں حفاظتی آلات رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
طائف :واشنگ مشین میں بچی پھنس گئی
Node ID: 223766
-
شہری دفاع نے نئی شادی شدہ جوڑے کی خوشیاں لوٹا دیں
Node ID: 450751
-
جدہ ، ساحل پر زیر تعمیر کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی
Node ID: 452381
ڈائریکٹر جنرل شہری دفاع نے کہا کہ ہمارا ہدف گھروں میں آپ کی حفاظت کے نام سے چلائی گئی یہ مہم تین ہفتے تک جاری رہے گی۔
ہم شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے حفاظتی ہدایات پر عمل پیرا رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور ان کے لیے گھر میں دھوئیں کی آگاہی کا آلارم اور دیگر حفاظتی آلات کی اہمیت، بجلی کے آلات سے محفوظ رہنے کے طریقے اور معلومات دے رہے ہیں۔
اس مہم میں حصہ لینے والے افراد اور بہترین طریقے سے مختلف ہدایات فراہم کرنے والوں کے لیے مختلف قسم کے انعامات بھی شامل کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی محکمہ صحت نے بھی سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن کے اشتراک سے ایک بیداری مہم چلا رکھی ہے جس کا مقصد بزرگ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
-
سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں