Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 4 ہزار سے زائد

ملک میں کورونا کے 25 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 4 ہزار 72 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک 58 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے اب تک 4 ہزار 72 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 467 ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا کے 78 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 2 ہزار 108 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے 25 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

 

بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 208 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پنجاب میں کورونا متاثرین میں 695 زائرین، 744 راے ونڈ سے وابستہ افراد، 58 قیدی اور 744 عام شہری شامل ہیں۔ اب تک کورونا وائرس سے صوبے میں نو اموات ہوئی ہیں جب کہ چھ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں 16 اموات ہوئی ہیں جبکہ 34 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے بعد صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز موجود ہیں۔ سندھ میں کورونا کے 986 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 269 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبے میں اب تک 18 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے 527 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبے میں 18 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 70 افراد کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 208 نئے کیسز سامنے آئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

گلگت بلتستان میں 212 افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ علاقے میں 15 افراد صحت یاب اور تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے 206 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے میں وائرس سے دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ بلوچستان میں وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 75 ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 92 ہے جن میں سے تین صحت یاب ہوئے جبکہ ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہے، ایک شخص صحت یاب ہوا ہے جبکہ علاقے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

سندھ میں کورونا کے 10 ہزار 981 ٹیسٹ ہو چکے ہیں: وزیراعلیٰ


مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 50 نئے مریض سامنے آئے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کو اپنے پیغام میں بتایا کہ 'صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 50 مریض سامنے آئے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'بدھ کو دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ اس وبا کے باعث اب تک کل 20 اموات ہو چکی ہیں۔'
مراد علی شاہ نے بتایا کہ 'ہم نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 758 ٹیسٹ کیے ہیں اور اب تک صوبے میں ہونے والے ٹیسٹوں کی تعداد 10 ہزار 981 ہوگئی ہے جبکہ 50 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کل تعداد ایک ہزار 36 تک پہنچ گئی ہے۔'
وزیراعلٰی نے کہا کہ '382 مریض گھروں میں آئیسولیشن میں ہیں جبکہ 97 مریض دیگر مختلف آئیسولیشن سینٹرز میں موجود ہیں۔'

شیئر: