Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارکیٹ میں خریداری اور اس کے بعد احتیاطی تدابیر

کریڈٹ کارڈ استعمال کیا جائے۔ کم سے کم نقدی استعمال کریں۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت نےکورونا وائرس سے محفوظ رہتے ہوئے خریداری کرنے کے بعد اشیائے خورونوش کو وائرس سے محفوظ بنانے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں۔
 اخبار 24 نے وزارت صحت کے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک شخص کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے حوالے سے بتایا ہےکہ ’مارکیٹ میں خریداری کرنے سے قبل ٹرالی کے ہینڈل کو جراثیم کش ٹیشو پیپر سے صاف کرنا ضروری ہے۔‘
جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹن پیک اشیا کو گھر لانے کے بعد انہیں جراثیم کش محلول والے ٹیشو سے اچھی طرح صاف کر کےسٹور کیاجائے۔
فروٹ اور سبزی گھر لانے کے بعد پانی کی وافر مقدار سے دھوئیں اور اس کے بعد انہیں فریج میں رکھیں۔  رش کے اوقات میں سپرمارکیٹس میں جانے سے گریز کریں۔
مارکیٹ سے لائے جانے والے شاپنگ بیگز اور دیگر پیکنگز کو تلف کردیں۔ انہیں ایک شاپر میں ڈالنے کے بعد ڈسٹ بن میں پھینکا جائے۔

مارکیٹ سے آنے کے بعد ہاتھوں کو دھونے سے قبل منہ کونہ چھوئیں۔(فوٹو سوشل میڈیا)

مارکیٹ میں خریداری کرتے وقت کوشش کریں کہ نقد رقم کے بجائے کریڈٹ کارڈ استعمال کیا جائے۔ کم سے کم نقدی استعمال کریں۔
مارکیٹ سے آتے ہی ہاتھوں کو 40 سیکینڈ تک صابن سے دھوئیں یا کم از کم 20 سیکنڈ تک سینیٹائزر کو ہاتھوں میں لگائیں۔
مارکیٹ سے آنے کے بعد ہاتھوں کو دھونے سے قبل آنکھ ، ناک اور منہ کونہ چھوئیں۔

شیئر: