وائرس کے پھیلاؤ سے بچانے کے لیے تجارتی مراکز آنے والے صارفین کے درمیان فاصلہ رکھا جارہا ہے-
تجارتی مراکز میں سرخ اور پیلے رنگ کی علامتیں لگائی گئی ہیں- ہر علامت کے ساتھ انتباہی جملے بھی تحریر ہیں تاکہ صارفین کسی بھی جگہ اژدحام نہ کریں-
میونسپلٹیوں اور بلدیاتی کونسلوں نے یہ پابندی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صحت حکام کی ہدایت پر لگائی ہے-
تمام تجارتی مراکزسامان کے لیے مخصوص ٹرالی پرجراثیم کش ادویہ کا سپرے کررہے ہیں- صارفین کو سینیٹائزر فراہم کیا جا رہا ہے -
ادھرطائف شہر میں بھی بلدیہ کے شعبہ ہیلتھ انجیئرنگ کی جانب سے تمام صحت مراکز کو جراثم کش ادویات سے صاف کرنے کی مہم کا آغاز کردیا گیاہے۔
ویب نیوز ’عاجل ‘ کے مطابق بلدیہ کے شعبہ امور صحت کے ڈائریکٹر انجینئر ماجد الحارثی نے بتایا کہ ’کورونا وائرس کو پھیلنے سے بچانے کےلیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔تربیت یافتہ عملے کو متعین کیا گیا ہے جو صحت مراکز میں جراثیم کش ادویات کا سپرے انتہائی باریک بینی سے کررہے ہیں‘۔
الحارثی نے مزید کہا کہ ’شہر کے تمام ہسپتالوں ، طبی مراکز کی راہداریوں اور مرکزی دروازوں کے علاوہ عمارت کے کونے کونے کو جراثیم کش ادویات سے صاف کیا جارہا ہے۔
ہیلتھ انجینئرنگ کا شعبہ مروجہ قواعد کے مطابق وسیع پیمانے پر صفائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
دوسری جانب ریاض بلدیہ کی جانب سے کرفیو کے موقع پر شاہراہوں کی مرمت کا کام کیا جارہا ہے۔ بلدیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 دنوں میں 44 ہزار مربع میٹرکے رقبے پر کارپیٹنگ کی جاچکی ہے۔