Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاک ڈاؤن: کیا جیکلین اور لولیا سلمان خان کے فارم پر رہتی ہیں؟

سلمان خان نے لولیا وینٹر کے ساتھ رشتے کے حوالے سے کبھی کوئی وضاحت نہیں دی۔
اگر افواہوں پر یقین کیا جائے تو شاید یہ حسینائیں بالی وڈ کے دبنگ خان کے فارم ہاؤس پر ہی لاک ڈاؤن کے لمحات گزار رہی ہیں۔ انڈیا میں لاک ڈاؤن لگنے کے بعد سلمان خان شہر کے شور شرابے سے دور اپنے فارم ہاؤس پر منتقل ہو گئے تھے، جہاں سے وہ مختلف ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہے ہیں۔
ان کے انسٹا گرام سے تو معلوم ہوتا ہے کہ جیسے سلمان خان صرف اپنے بھتیجے نروان خان کے ساتھ قرنطینہ ہوئے ہیں اور صرف ان مشاغل پر دھیان دے رہے ہیں جن کے لیے وہ اپنی مصروف زندگی میں وقت نہیں نکال سکتے تھے۔ 
شروع میں سلمان خان نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کسی خاتون کے چہرے کا سکیچ بنا رہے ہیں، اس کے بعد ان کی گھڑ سواری کی بھی ویڈیوز سامنے آئیں۔ ان ویڈیوز میں سلمان خان نے بالکل بھی یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ وہ اپنے بھتیجے کے علاوہ کسی اور کی کمپنی بھی انجوائے کر رہے ہیں۔
حال ہی میں جب بالی وڈ اداکاراؤں والوسچا ڈی سوزا اور جیکلین فرنینڈس کے علاوہ رومینیا کی ایک خاتون سنگر لولیا وینٹر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر لاک ڈاؤن کے دوران مصروفیات کی تصاویر شیئر کیں تو صارفین نے کمنٹس میں لکھا کہ 'کہیں یہ سلمان خان کا فارم تو نہیں۔'
انڈین ماڈل اور بالی وڈ اداکارہ والوسچا ڈی سوزا نے حال ہی میں فارم ہاؤس میں ایک اصطبل کے سامنے کھڑے ہو کر کھچوائی گئی تصویر شیئر کی تو صارفین نے گمان کیا کہ شاید یہ سلمان خان کا ہی فارم ہاؤس ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Waluscha De Sousa (@waluschaa) on

اس سے قبل بھی والوسچا ڈی سوزا نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ گھوڑے کو پیار کر رہی ہیں جو صارفین کو شاید سلمان کے گھوڑے سے ملتا جلتا لگ رہا تھا۔ ایک صارف نے کمنٹ بھی کیا کہ تصویر کھینچنے والے سلمان خان ہی ہیں۔ بہرحال اداکارہ نے نہ تو اپنے مداحوں کے گمان کی تصدیق کی اور نہ ہی انکار کیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Waluscha De Sousa (@waluschaa) on

یورپی ملک رومینا سے تعلق والی سنگر اور ٹی وی ہوسٹ لولیا وینٹر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ محبت کے رشتے میں بھی بندھی ہوئی ہیں، تاہم سلمان خان نے اس حوالے سے کھل کر کبھی کچھ نہیں کہا۔ انہوں نے گھڑ سورای کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کے مناظر بالکل سلمان خان کی ویڈیو سے مماثلت رکھتے تھے۔ تو شائقین کو خیال آیا کہ کہیں یہ بھی تو سلمان خان کے فارم ہاؤس پر ہی تو وقت نہیں گزار رہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

It has been a while... #iuliavantur #horseriding #beauty #life #sunday #staysafe #isolation

A post shared by Iulia Vantur (@vanturiulia) on

 لولیا وینٹر نے اس سے قبل بھی قرنطینہ سے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ فراغت کے لمحات انجوائے کر رہی ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Another day #iuliavantur #isolation #life #day #instagram

A post shared by Iulia Vantur (@vanturiulia) on

 جیکلین فرناڈیز نے جبکہ ایک کتاب پڑھتے ہوئے تصویر شیئر کی تو وہ بھی انہی افواہوں کا نشانہ بن گئیں۔ یقنیناً کوئی بھی اداکار شہر کے شور شرابے سے دور کسی بھی فارم پر وقت گزارانا چاہے گا، خواہ فارم ہاؤس سلمان خان کا ہی کیوں نہ ہو۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Jacqueline Fernandez (@jacquelinef143) on

مذکورہ اداکاراؤں کے سلمان خان کے فارم پر قیام پذیر ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے حتمی طور پر تو کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم ان کے مداح سوال ضرور اٹھا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اکثر اداکار گھروں میں بند ہونے کے باوجود اپنے مداحوں کو محظوظ رکھنے کے لیے کچھ نہ کچھ شیئر کرتے ہیں۔

شیئر: