Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا لاک ڈاون ،سعودی شہری کیا دیکھ رہے ہیں؟

زیادہ وقت ٹیلی ویژن یا کمپیوٹر سکرینوں سامنےگزار رہے ہیں۔(فوٹو روئٹرز)
کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد سے سعودی ٹیکنالوجی کا بے تحاشا استعمال کر رہے ہیں۔فلم سے ٹی وی شوز تک ،اینمے اور ٹی وی چینلز، ایک نہ ختم ہونے والی فہرست ہے۔
لاک ڈاون کے دوران اپنی فیملیز کے ساتھ سب اکھٹے ہوئے ہیں۔ایک اثر یہ ہوا ہے کہ نئی سطح پر ٹی سکرین کے ناظرین بڑھے ہیں ۔سعودی شہری اب پہلے سے کہیں زیادہ ٹیلی ویژن، فون یا کمپیوٹر سکرینوں کے سامنے  اپنا وقت گزار رہے ہیں۔
ٹی وی اور سٹریمنگ پلیٹ فارمز صرف خلا کو پر کرنے سے کہیں زیادہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ ناظرین کو انتخاب کے لیے بہت سا مواد فراہم کر رہے ہیں۔
 مشرق وسطی،فرانس اور برطانیہ میں براہ راست سیٹلائٹ فراہم کرنے والا  آربٹ شو ٹائم نیٹ ورک (او ایس این) نیٹ فلیکس،عرب سیٹ،ایپل ٹی وی،سٹار پلے عربیہ اور ایم بی سی شاہد کے ساتھ  اس سلسلے کی کچھ سٹریمنگ خدمات ہیں جو خطے میں دستیاب ہیں جبکہ دستیاب مواد کی مقدار لامحدود ہے۔
متعدد افراد جنہوں نے سٹریمنگ خدمات حاصل کی ہوئی ہیں کا کہنا ہے کہ ’وہ مغربی مواد کو مقامی مواد پر ترجیح دیتے ہیں۔ یہ معیار،مقدار اور دستیابی کی وجہ سے ہو سکتا ہے‘۔

آن لائن مواد بہت زیادہ دستیاب ہے کہاں سے ٓٓغاز کیا جئے(فوٹو اے ایف پی)

اگرچہ متعدد علاقائی ٹی وی چینلوں نے اپنا مواد پرانی سیاہ اور سفید مصری فلموں پر مرکوز کیا ہوا ہےلیکن دیکھنے والوں کے لیے پرانی عرب فلموں کے علاوہ کسی اور کی طرف رجوع کرنے لیے بہت سے دیگر ترجیحی مقامی آپشنز موجود نہیں ہیں۔
ایونٹ فوٹو گرافر سولافا کردی نے عرب نیوز کو بتایا کہ وہ ہر رات کھانا پکاتے یا اپنا پروفائل منظم کرتے ہوئے متعدد فلمیں دیکھتی ہیں۔
’اب میرے پاس پہلے سے زیادہ فلمیں دیکھنے کا وقت ہوتا ہے۔ میں ان فلموں کو دیکھ رہی ہوں جن کو میں ان کے ریلیز ہونے کے وقت نہیں دیکھ سکی۔جیسے کہ دی لارڈ آف دی رنگز سیریز (جس کی میں بہت مزاحمت کر رہی ہوں) ۔ 1980 اور 1990 کی دہائی کی ٹاپ ہٹ فلموں کو چیک کر رہی ہوں۔ مجھے یہ کہنا ہے کہ کچھ فلمیں کافی اچھی جبکہ دیگر فلاپ تھیں۔‘
سولافا کے پاس اس کے آرام سے کھانے کی چیزیں اور آرام دہ صوفہ ہے۔ اسے ڈزنی کی بھی کافی فلمیں دیکھنی ہیں۔
انہوں نے کہا ’جب بہت سے لوگ فلمیں دیکھنے کے لیے نیٹ فلیکس  کی طرف جا رہے ہیں۔میں ان کو ڈاؤن لوڈ کرتی ہوں یا اپنے ڈزنی ڈی وی ڈیز سیٹ پر موڑ دیتی ہوں۔ بونس مواد دیکھتی ہوں یا فلمیں بناتی ہوں۔

 لاک ڈاؤن پرانی اور پسندیدہ فلمیں کو دوبارہ دیکھنے کے بارے میں رہا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

  جب میں کبھی اپنے سٹوڈیو کو ترتیب میں لا رہی ہوتی ہوں تو پس منظر میں اچھا شور ہوتا ہے‘۔
آن لائن مواد بہت زیادہ دستیاب ہونے کے بعد، حیرت ہے کہ کہاں سے آغاز کیا جائے۔ یہاں وافر دستاویزی فلمیں ہیں، یوٹیوب اور انسٹاگرام کے براہ راست کنسرٹ، کھانا پکانے کی کلاسیں اور بہت کچھ۔
کے ایس اے کریو میں تخلیقی ہدایت کار نہارالحمرانی نے کہا کہ ’لاک ڈاؤن انھیں ماضی کی حسرت ناک یادیوں میں لے گیا ہے جہاں وہ اپنے کچھ پسندیدہ شوز اور فلمیں جیسے کہ فورسٹ گیمپ دوبارہ دیکھتے ہیں جو ہر جگہ شائقین کے لیے خوشی لیکر آیا ہے۔
’میں فی الوقت دی آفس،دی یو ایس ورژن،دستاویزی فلمیں جنہیں میں نے دیکھا ہے جیسے کہ مائیکل مور کی کولمبائن، جم کیری کی ایٹرنل سن شائن آف دی سپاٹ لیس مائنڈ، فورسٹ گمپ اور دیگر۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اگرچہ میں عام طور پر فلموں کا ایک بہت بڑا پرستار ہوں۔ لاک ڈاؤن  میں پرانی اور پسندیدہ فلمیں دوبارہ دیکھنے کو مل رہی ہیں‘۔
الحمرانی کے لیے مواد تیار کرنا محض ایک کام نہیں ہے۔یہ ان کا جنون ہے اور انہیں فلموں کے ذریعے فرار کا مطلب ڈھونڈنے، عظیم کاموں سے خیالات اور تصورات حاصل کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔
’میں واقعی میں ان نئے شوز میں شامل نہیں ہوں جن کو ریلیز کیا گیا ہے۔میں خود کو ان دنوں پرانی یادوں میں زیادہ محسوس کرتا ہوں اور میں حقیقی گہری سوچ والی فلموں اور مضحکہ خیز کامیڈی یا ڈاکومکمیڈی (ایک قسم کی مووی یا ٹی وی شو کی عکاسی کرتے ہوئے خیالی واقعات لیکن ایک دستاویزی فلم کے طور پر پیش کردہ) کے درمیان آگے بڑھتا ہوں جیسے کہ دی آفس۔ جب آپ کسی چیز پر بہت زیادہ دباؤ ڈالتے ہیں تو آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ اسے بدعنوانی سے جی رہے ہیں‘۔
ہر کوئی فلموں اور ٹی وی شوز کا رخ نہیں کر رہا ہے۔ ای ایس ایل کی سابقہ ڈائریکٹر لیمس الاعلاوی جو اس آزمائشی وقت کے دوران اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی ہیں نے کہا کہ وہ پہلے سے کہیں زیادہ خبروں میں وقت گذار رہی ہیں۔
’میں اپنے والد کے نان سٹاپ خبریں دیکھ رہی ہوں۔چاہے وہ کوئی مقامی نیوز چینل ہو یا مغربی۔ کیونکہ ایسا کرنا میرے لیے ضروری ہے۔‘

بہت سے لوگ فلمیں دیکھنے کے لیے نیٹ فلیکس سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔(فوٹو سوشل میڈیا)

انہوں نے کہا کہ’ایسا اس لیے کیا کہ میں برطانیہ سے پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں‘۔
 ’ میں مستقل طور پر ملک کےاندر اور بیرون ملک کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جاننا چاہوں گی کہ یہ کورونا وائرس کے پھیلاو سے کیسے نمٹ رہے ہیں‘۔
جہاں تک مقامی مواد کا تعلق ہے تو  سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی (ایس بی اے) کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران خاندانوں کو ساتھ لے کر آ رہی ہے کیونکہ کلاسیکی ٹی وی شوز اور پروگراموں کو دوبارہ سکرینوں پر لایا گیا۔ تھریکائیت - جس کا عربی میں مطلب ہے ’یادیں‘۔ اسے
 ایس بی اے کے ذریعہ تفریحی اقدام کے طور پر شروع کیا گیا تھا تاکہ لوگوں کو 24 گھنٹے گھر میں رہنے کی ترغیب دی جا سکے۔
پرانے عربی ڈب انیمیڈ سے لیکر طلال مدہ اور ڈاکٹر عبدالرب ادریس جیسی میوزیکل گریٹس کے انٹرویوز تک، شاہ سلمان کے خصوصی انٹرویو جب وہ ریاض کے گورنر تھے اور شہزادہ سلطان بن سلمان جو سعودی عرب کے پہلےمسلمان خلاباز تھے ،ہر ایک کے لیے کچھ نہ کچھ ہوتا ہے۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: