سعودی وزارت ہیومن ریسورسز نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری ونجی شعبے کے ڈیوٹی اوقات جاری کر دیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کے دوران وزارتیں، سرکاری محکمے اور اداروں میں 5 گھنٹے ڈیوٹی ہوا کرے گی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سرکاری محکموں کے ملازمین صبح 10 بجے ڈیوٹی کا آغاز کریں گے جبکہ دوپہر 3 بجے ڈیوٹی ختم ہوجائے گی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’نجی شعبے کے ملازمین ڈیوٹی کے ایام میں روزانہ 6 گھنٹے کام کریں گے‘۔
“مواعيد العمل للقطاعين العام والخاص خلال شهر #رمضان المبارك”. pic.twitter.com/cKaINWJU1I
— وزارة الموارد البشرية والتنمية الاجتماعية (@Mhrsd_sa) April 22, 2020