Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا

پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں رمضان کا چاند 23 اپریل بروز جمعرات نظر آگیا ہے اور پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہوگا-
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے’ کے مطابق سپریم کورٹ نے رمضان کا چاند دکھائی دینے کی شہادت موصول ہونے کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ کل بروز جمعہ پہلا روزہ ہوگا۔
قبل ازیں سبق ویب سائٹ کے مطابق حوطہ سدیر میں المجمعہ کی رصد گاہ نے اعلان کیا تھا کہ جمعرات کی شام کو رمضان کا چاند نظر آگیا- سپریم کورٹ کے ماتحت رویت ہلال کمیٹی کو اس سے مطلع کر دیا گیا-
ملک بھر میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر جمعرات کو رویت ہلال کی کمیٹیوں کے ممبران نے رمضان کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا- رصد گاہوں میں اس کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا- اونچی جگہوں خصوصا ٹاورز اور پہاڑوں پر واقع مراکز سے  چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی-
 

شیئر: