Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 20 کی ’کورونا فنڈ‘ میں عطیات کی اپیل

گزشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب نے جی ٹوئنٹی کی صدارت سنبھال لی تھی۔ فوٹو عرب نیوز
 دنیا کی بیس بڑی معیشتوں کے گروپ، جی 20 کی سربراہی کرنے والے سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے اور نئی ویکسین بنانے کے لیے فنڈ میں فوری عطیات جمع کروانے کا کہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جی ٹوئنٹی گروپ کے سربراہ ملک سعودی عرب نے تمام ممالک، بین الاقوامی تنظیموں، نجی اداروں، مخیر تنظیموں اور اہم شخصیات سے فنڈ میں جلد از جلد عطیات  جمع کروانے کی درخواست کی ہے تاکہ کورونا سے نمٹنے اور وبا کے علاج کے لیے ویکسین تیار کرنے کے لیے ضروری فنڈ مہیا کیسے جا سکیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب نے بڑی معیشتوں کے گروپ جی ٹوئنٹی کی صدارت سنبھال لی تھی۔ سعودی عرب اس منصب پر فائز ہونے والا پہلا عرب ملک ہے۔ 
جی ٹوئنٹی گروپ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے قیمتی انسانی جانیں لے رہا ہے اور خاندانوں کو جدا کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ کورونا سے ہنگامی بنیادوں پر لڑنے کے لیے فنڈز مہیا کرنے ہوں گے، جو مرض کی تشخیص اور علاج کے لیے ضروری ہیں ۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وائرس کے علاج کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین کے لیے بھی فنڈز درکار ہیں۔
فی الحال فنڈ میں 1.9 بلین ڈالر کے عطیات جمع کروائے گئے ہیں جبکہ کورونا اور اس سے جڑے مسائل سے نمٹنے کے لیے عالمی مانیٹرنگ بورڈ نے 8 بلین ڈالر کا تخمینہ لگایا تھا۔
سعودی عرب نے فنڈ میں 500 ملین ڈالرعطیہ کروانے کا وعدہ کیا ہے۔
جی ٹوئنٹی کی سعودی اہلکار فاحد المبارک کا کہنا ہے کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی حل کی ضرورت ہے اور یہی وقت ہے کہ ویکسین تیار کرنے میں مدد کی جائے 
 

شیئر: