وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شوگر سکینڈل پر فرانزک رپورٹ جمع کروانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے ہفتے کی رات ایک ٹویٹ میں بتایا کہ 'شوگر کی فرانزک رپورٹ ہفتے کو پیش ہونا تھی تاہم کمیشن نے وفاقی حکومت سے تین ہفتے کا وقت ماگ لیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'کمیشن کی درخواست پر وفاقی کابینہ منگل کے روز غور کرے گی۔'
مزید پڑھیں
-
چینی: رپورٹ میں سیاسی خاندانوں کے نامNode ID: 469496
-
چینی تحقیقات: ممکنہ قانونی کارروائی کیا؟Node ID: 469961
-
نیب کا گندم اور چینی کے سکینڈل کی تحقیقات کا حکمNode ID: 473506
اس سے قبل وفاقی کابینہ کے ایک رکن نے اردو نیوز کو بتایا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے وزیراعظم عمران خان سے فرانزک رپورٹ جمع کروانے کے لیے مزید وقت مانگا ہے۔
کابینہ کے رکن کے مطابق 'رپورٹ تیار کرنے میں کچھ دن مزید لگ سکتے ہیں جیسے ہی رپورٹ تیار ہوگی وزیراعظم کو پیش کی جائے گی اور وزیراعظم رپورٹ کو منظر عام پر لائیں گے۔'
خیال رہے کہ ملک میں آٹے اور چینی کے بحران کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
ابتدائی رپورٹ میں سیاسی اثرو رسوخ رکھنے والے شوگر مل مالکان کو چینی کی قلت، قیمتوں میں اضافے اور منافع حاصل کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔
ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ میں وزیراعظم کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین کو بھی ذمہ دار قرار دیا گیا تھا جس کے بعد حکومت نے جہانگیر ترین کو زرعی ورکنگ گروپ کے عہدے سے الگ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Sugar forensic Commission report was due today, however the Commission has requested the fed Gov for extension of time (3 weeks) for submission of a thorough report, their request will be considered by the fed cabinet on Tuesday. @pid_gov @PTIofficial
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) April 25, 2020