وہ کونسے شہر اور محلے ہیں جہاں 24 گھنٹے کرفیو برقرار رہے گا
اتوار 26 اپریل 2020 12:20
مکہ مکرمہ سمیت 3 شہروں اور 20 محلوں میں 24 گھنٹے کرفیو رہے گا ( فوٹو: سبق)
ہفتہ اور اتوار کی درمیانی خادم حرمین شریفین نے مملکت کے تمام شہروں میں کرفیو میں نرمی اور شاپنگ مال کو کھولنے کی جزوی اجازت دی ہے تاہم ان شہروں اور محلوں میں نرمی نہیں ہوگی جہاں مکمل طور پر لاک ڈاؤن اور 24 گھنٹے کرفیو ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ شہر میں 24 گھنٹے کرفیو رہے گا اور خاص طور پر وہ محلے جنہیں بند کر دیا گیا ہے۔
یہی صورت حال جازان ریجن کے شہر صامطہ اور الدایر میں بھی رہے گی جہاں 24 گھنٹے کرفیو پر نفاذ جاری رہے گا۔
مکہ مکرمہ شہر کے محلوں النکاسہ، حوش بکر، الحجون، المصافی، المسفلہ اور اجیاد مسلسل بند رہیں ہیں، ان محلوں کے حوالے سے جو ہدایات پہلے جاری ہوئی تھیں ان پر عمل رہے گا۔
اسی طرح جدہ کے 7 محلوں کلو 14 جنوب، کلو 14 شمال، محجر، غلیل، القریات، کلو 13 اور پٹرومین کو استثنی نہیں ہوگا۔ان محلوں میں 24 گھنٹے کرفیو لگا رہے گا اور ان محلوں کے رہائشیوں پر دوسرے محلے آنے جانے پر پابندی برقرار ہوگی۔
مدینہ منورہ کے محلے الشریبات، بنی ظفر، قربان، الجمعہ، بنی خدرہ اور اسکان کا ایک حصہ مکمل بند رہے گا جہاں دن بھر کرفیو پر عمل جاری رہے گا۔
ان محلوں کے لیے جن سخت حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کا پہلے اعلان ہوا تھا، وہ جاری رہیں گی۔
یہی کیفیت دمام کے الاثیر محلے کے لیے بھی جہاں کے رہائشی محلے سے باہر نہیں جاسکتے اور نہ باہر سے کسی کو آنے کی اجازت ہوگی۔