Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک اور ترسیل زر کے مراکز کھل گئے

احتیاطی تدابیرکی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے.(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے تمام سعودی بینکوں کو اپنی  شاخیں کھولنے کا حکم جاری کیا ہے.ترسیل زر کے بھی تمام مراکز کو بھی کھولنے کی ہدایت دی گئی ہے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق ساما نے بینکوں اور ترسیل زر کے مراکز کو نئے کورونا وائرس سے بچاؤ اور اسے پھیلنےسے روکنے کے لیے مقررہ تمام تدابیر اورانتظامات کی پابندی کی بھی ہدایت کی ہے.
 ساما کی ہدایت پر بینکوں کی شاخوں اور ترسیل زر کے مراکز نے 28 اپریل سے کام کرنا شروع کردیا.بینک اور ترسیل زر کے مراکز ڈیوٹی کے ایام میں صبح دس بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کام کریں گے.
 یاد رہے ک ساما نے اس سے قبل رمضان  اور عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بینکوں، ترسیل زر کے مراکز اور ایکسپریس سروس کے اوقات کار کا اعلان کیا تھا.
 

شیئر: