Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن ادائیگی کے لیے محفوظ طریقہ کیا ہے؟

رقم کی ادائیگی کے لیے ’ایپل پے‘ سسٹم محفوظ ہے.(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب کی بینکنگ کونسل میں میڈیا کونسل کے سیکریٹری جنرل طلعت حافظ نے کہا ہے کہ آن لائن ’والٹ‘ ایپلیکشن سے رقم کی ادائیگی کے لیے ’ایپل پے‘ سسٹم محفوظ ہے.
اس ایپ کے ذریعے صارف کا ڈیٹا محفوظ نہیں کیاجاتا جس کی وجہ سے اسے محفوظ کہا جاتا ہے.
طلعت حافظ نے آن لائن پیمنٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن ادائیگی کے لیے بینکنگ کونسل کی جانب سے محفوظ ترین ذرائع استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ صارفین کا اکاونٹ محفوظ رہے.
انہو ں نے مزید کہا کہ’آن لائن ادائیگی کے لیے لازمی ہے کہ اکاونٹ ہولڈرکے اکاونٹ سے اس وقت تک رقم منتقل نہیں ہوتی جب تک وہ بینک کی جانب سے چار ہندوسوں پر مشتمل ’ون ٹائم کوڈ‘ کا اندارج نہ کرے یا دیگرشناختی ذریعے سے صارف کی تصدیق نہ ہوجائے جن میں فنگر پرنٹ اور آئی اسکینگ وغیرہ شامل ہیں‘.

شیئر: