Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں مقیم انڈین تاجر کی خودکشی

پولیس کارروائی کے بعد نعش کیرلہ منتقل کر دی گئی (فوٹو، سوشل میڈیا)
 دبئی پولیس کے ڈائریکٹر عبداللہ خادم سرور المعصم نے بتایا ہے کہ معروف انڈین تاجر نے مالی بحران سے دوچار ہونے پر خودکشی کرلی-
الامارات الیوم کے مطابق المعصم نے خودکشی کے واقعہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کی- تمام متعلقہ ٹیمیں انڈین تاجر کے فلیٹ پہنچ گئیں-

دوست کے فلیٹ کی 14 ویں منزل سے نیچے چھلانگ لگا دی(فوٹو، سوشل میڈیا)

عینی شاہدین کے بیانات سےمعلوم ہوا کہ تاجر اپنے ایک دوست کے فلیٹ سے ٹاور کی 14 ویں منزل پر گیا اور وہاں بالکونی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی-
پولیس عہدیدار نے واضح کیا کہ انڈین تاجر کی موت خودکشی کا ہی نتیجہ ہے اس میں کسی مجرمانہ فعل کا شبہ نہیں ـ
 انڈین ذرائع ابلاغ نے واقعہ کی رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 54 سالہ انڈین تاجر ’جوے اریکل‘ تجارت و صنعت کی دنیا میں بڑا نام تھا- یہ انڈیا کے باہر بھاری سرمایہ کاری کیے ہوئے تھا-
انڈین میڈیا کی رپورٹ میں یہ بھی لکھا کہ جوے اریکل نے دبئی میں معمولی اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے اپنی زندگی کاآغاز کیا اور پھر رفتہ رفتہ عظیم الشان تجارتی اور صنعتی سلطنت قائم کرلی تھی-
انڈین تاجر کے خاندان سے قریبی تعلق رکھنے والوں نے بتایا کہ دبئی میں پولیس کارروائی ختم ہوتے ہی میت کیرلہ منتقل کردی گئی-

شیئر: