Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے پر ایک اور گرفتاری

ملزم کا چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا (فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے کورونا وائرس کے حوالے سے کی جانے والی احتیاطی تدابیر اور کرفیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
ویب نیوز ’عاجل‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ 'سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص کو دیکھا گیا تھا جو کورونا وائرس کے حوالے سے اختیارکی جانے والی احتیاطی تدابیرکے بارے میں غلط باتیں پھیلا رہا تھا۔'
ویڈیو میں افواہ پھیلانے والے کا کہنا تھا کہ ’مساجد میں نمازکے لیے اجازت دینے کے حوالے سے دن کا تعین کر لیا گیا ہے، کرفیو کی نرمی کے اوقات میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔'
 ویڈیو لوگوں میں غیر معمولی طور پر مقبول ہوئی اور پرہر کوئی یہی سوال کر رہا تھا کہ کب مسجدیں کھل رہی ہیں؟'
ریجنل پولیس ترجمان کے مطابق 'ملزم کے بارے میں ویڈیو پولیس کو موصول ہونے کے بعد اس کی شناخت کرکے حراست میں لے لیا گیا ہے۔'
افواہیں پھیلانے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے پراسیکیوشن کے ادارے کے سپرد کردیا گیا جہاں سے چالان مکمل کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔'

شیئر: