امن و استحکام کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے.(فوٹو العربیہ)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا ہے.
شاہ سلمان نے سعودی عرب اور امریکہ کے تاریخی و سٹراٹیجک تعلقات کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا. ہر سطح پر دونوں ملکوں کے منفرد تعلقات کے باعث ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک رابطوں کے دوران خطے کے امن و استحکام کی تقویت کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے.
شاہ سلمان نے یمن کے بحران کے جامع سیاسی حل کے لیے سعودی مساعی کی جانب توجہ مبذول کرائی اور یمن میں جنگ بندی سے متعلق عرب اتحاد کے اقدام اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے ایلچی کے مشن کی حمایت کا تذکرہ کیا.
امریکی صدر نے اطمینان دلایا کہ ان کا ملک خطے میں اپنے مفادات کے تحفظ اور اتحادیوں کے امن کا پابند تھا، ہے اور رہے گا.
ٹرمپ نے یہ بھی کہاکہ امریکہ خطے میں امن و استحکام کو متزلزل کرنے والی ہر سرگرمی سے نمٹنے کے سلسلے میں پرعزم ہے.
امریکی صدر نے یقین دلایا کہ امریکہ یمنی بحران کے سیاسی حل کے لیے جاری کاوشوں کی تائید و حمایت کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا.