کورونا وائرس کی وجہ سے بیشتر ممالک میں لاک ڈاون اور ہوم آئسولیشن پر لوگ مجبور ہیں.
کورونا کی وجہ سے مردوں کے سیلون اور خواتین کے بیوٹی پارلز پر سب سے پہلے پابندی عائد کی گئی کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں شعبوں میں سماجی دوری کے اصول پامال ہوتے ہیں جن کے سبب کورونا کو تیزی سے پھیلنے اور ایک سے دوسرے میں منتقل ہونے میں سہولت ہوتی اسی لیے بیشتر ممالک میں باربر شاپس پر سب سے پہلے پابندی عائد کی گئی تھی.
ان حالات میں جب سیلون بند ہیں اور باربر کی سہولت دستیاب نہیں مردوں کو اپنے بال درست کٹوانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
بالوں کے لیے بھی غذا ضروری ہے
ماہرین گیسو، کا کہنا ہے کہ لمبے بالوں کے لیے ’بلسم ‘ کا استعمال انتہائی مناسب ہے کیونکہ اس میں قدرتی مواد ہوتا ہے جو بالوں کو مناسب غذا فراہم کرتا ہے جن سے بال تازہ رہتے ہیں جبکہ مردوں کے لیے جن کے بال چھوٹے ہوتے ہیں انہیں ہفتے میں دو بار ’شیمپو بلسم ’ کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ بال درست رہیں اور الجھے نہیں.
ماہرین گیسو و ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ بالوں کی مناسب دیکھ بھال کے لیے خوراک کے ذریعے وٹامنز کا استعمال بہتر ہو گا جو بالوں کو تقویت دینے کے علاوہ انہیں بنیادی غذا بھی مہیا کرنے کا بنیادی سبب ہوتی ہیں.
گھر پر رہتے ہوئے بال کیسے کاٹیں
اگرچہ حجامت بنانے کے لیے ماہرہ ہونا ضروری ہے تاہم بعض خاص حالات میں انسان ہو ایسے کام بھی کرنا پڑجاتے ہیں جو اس نے کبھی انجام ہی نہیں دیے ہوں. گھر میں رہتے ہوئے بال کاٹنے کے لیے چھوٹی قینچی کا استعمال کیا جائے عام قینچی سے بالوں کی ساخت یا بناوٹ خراب ہو نے کا اندیشہ ہو سکتا ہے جس سے آپ کا آوٹ لوک خراب ہو جائے گا.
وہ لوگ جو ٹریمر یا مشین کے ذریعے بالوں کو چھوٹا کرتے ہیں ان کے لیے کوئی خاص مسئلہ نہیں تاہم جو بالوں کی بناوٹ کے عادی ہیں انہیں چاہیے کہ وہ وہ ٹریمر کے ذریعے بالوں کی سائڈوں کی ہی تراش کریں تاکہ ان کا سٹائل خراب نہ ہواور وہ آئیسولیشن کے دوران اپنے بالوں کی مناسب دیکھ بھال بھی کرتے رہیں.
بال بنانے سے قبل یہ انتہائی ضروری ہے کہ گھر میں کسی ایسے مقام کا انتخاب کیا جائے جو انہیں مناسب لگے کیونکہ وہاں انہیں کئی گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں خاص کر اگر یہ عمل آپ پہلی بار کرنے جارہے ہیں. شاید یہ مقام باتھ روم ہو کیونکہ وہاں آپ کے سامنے شیشہ کی سہولت بھی ہو گی اور صاف پانی بھی وافر مقدار میں مہیا ہو سکے گا، کوشش کریں کہ آپ کے سامنے نصب شیشہ صاف ہو اگر ایسا نہیں ہے تو بال بنانے سے قبل اسے صاف کر لیں.
بالوں کو مختلف حصوں میں تقسیم کرلیں
اس امر کا خاص خیال رکھیں کہ جب بھی بالوں کو تراشنے کے عمل کا آغاز کیا جائے سب سے پہلے بالوں کو محتلف حصوں میں تقسیم کر لیں.اس کے لیے بالوں کے برش کا استعمال کریں تاکہ انہیں مختلف حصوں میں تقسیم کیا جا سکے اگر آپ کے بال زیادہ ہی لمبے ہوں تو بہتر ہو گا کہ انہیں مختلف حصوں میں تقسیم کر کے انہیں ربربینڈ سے باندھ لیں تاکہ وہ الجھیں نہیں اور آپ آسانی سے اپنے بال تراش سکیں.
مناسب آلات کا استعمال
بالوں کو تراشنے یا سنوارنے سے قبل ضروری ہے کہ مناسب آلات کا انتخاب کر لیا جائے کیونکہ ان کے بغیر آپ بہتر طریقے سے بالوں کو سنوار نہ سکیں گے. بال بنانے کے لیے لازمی ہے کہ آپ کے پاس ٹریمر، ہینڈ مرر، ڈرائرر اور ماسب قینچی آپ کے پاس ہو.مناسب قینچی آپ کو بال کاٹنے کے لیے انتہائی معاون ہو گی قینچی زیادہ بڑی نہ ہو تاکہ آپ کی گرفت اس پر مناسب طریقے سے قائم رہے اور آپ آسانی سے بال کاٹ سکیں اس کے ذریعے آپ مونچھیں بھی بہتر انداز میں تراش سکیں گے جبکہ داڑھی بھی بہتر طور پر ترتیب دیے سکیں گے۔
بال تراشنے کے لیے قینچی اور دیگر آلات آپ آن لائن بھی خرید سکتے ہیں جس کے لیے بہت سے آن لائن سٹور یہ سہولت فراہم کرتے ہیں جن میں ’امازون وغیرہ شامل ہیں مناسب قینچی کا انتخاب انتہائی اہم ہے اگرچہ قینچی مختلف سائزز میں دستیاب ہے تاہم یہ آپکی چوائس ہے کہ کس سے آپ آسانی سے یہ کام کرسکتے ہیں.
ہینڈ مرر کی اہمیت کو نہ بھولیں کیونکہ یہ آپ کو سر کے عقبی جانب بالوں کی تراش میں معاون ثابت ہوگا آپ باتھ روم میں نصب شیشے اور ہینڈ مرر کے باہمی استعمال سے سر کے عقبی بالوں کا انتخاب آسانی سے کرسکتے ہیں.
بال کاٹنے سے قبل یہ ضروری ہے کہ اپنے سر پرموجود بالوں کا بہتر انداز میں جائزہ لے لیں کہ جہاں سے بال زیادہ ہیں وہاں سے آپ کو کاٹنے ہیں جبکہ جہاں بال کم ہیں وہاں قینچی نہیں لگنی چاہیے تاکہ آپ کا سٹائل خراب نہ ہو۔
صاف رہیں
جہاں تک ٹریمر کی بات ہے تو یہ اس وقت بہتر طور پر کام کرے گا جب آپکے بال صاف ہوں گے اگر آپ نے بالوں کو شیمپو نہیں کیا تو انہیں دھو کرخشک کرلیں یاد رکھیں کہ چکنے یا تیل لگے بالوں کو کاٹنا کافی دشوار ہوتا ہے اس لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ بالوں کو کاٹنے یا تراشنے سے قبل انہیں دھو کر خشک کر لیا جائے تاکہ بہتر طور پر آپ اپنے گیسو سنوار سکیں.