Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کاربن فری پٹرول تیار کرے گا

کنگ عبداللہ پٹرولیم ریسرچ اینڈ سٹڈی سینٹر نے رپورٹ جاری کی ہے(فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی عرب میں کنگ عبداللہ پٹرولیم ریسرچ اینڈ سٹڈی سینٹر نے اپنے تحقیقی مقالے میں کہا ہے کہ سعودی عرب کاربن فری پٹرول تیار کرنے کی پوزیشن میں ہے.
 رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی عرب جی 20 میں ری سائیکل اکانومی اپنانے کی کوشش کررہا ہے.
الشرق الاوسط کے مطابق  کنگ عبداللہ پٹرولیم ریسرچ اینڈ سٹڈی سینٹر میں پندرہ سے زیادہ ممالک کے عالمی ماہرین تحقیق میں حصہ لے رہے ہیں یہ سینٹر توانائی معیشت پر آزادانہ ریسرچ کرا رہا ہے.
 تحقیقی مقالے کے مطابق سعودی عرب گرین شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے کے لیےنو پالیسیا ں اپنائے ہوئے  ہے.
 سعودی وژن 2030 میں نئے شہروں کے لیے گرین شرح نمو، قومی صنعت کے فروغ، لاجسٹک خدمات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا معیار بلند کرنے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے.
کنگ عبداللہ پٹرولیم ریسرچ اینڈ سٹڈی سینٹر کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں سب سے کم کاربن والا پٹرول سعودی عرب تیار کررہا ہے. اس بنیاد پر وہ مستقبل میں کاربن فری پٹرول تیار کرنے اور کاربن کی ثانوی مصنوعات کی ری سائیکلنگ کی پوزیشن میں ہوگا.

کاربن کی ثانوی مصنوعات کی ری سائیکلنگ کی پوزیشن میں ہوگا.(فوٹو سوشل میڈیا)

تحقیقی مقالے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب معمولی کاربن والے پٹروکیمیکل مواد اور اعلی درجے کا کیمیکل مواد برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا.
سٹڈی سینٹرکے سکالرز کا کہناہے کہ گرین معیشت کی طرف سعودی عرب کی منتقلی کا تجربہ دیگر ممالک سے مختلف ہوگا. اس کا بڑا سبب یہ ہےکہ تیل اور گیس نکالنے لاگت سعودی عرب میں دیگر ملکوں کے مقابلے میں کم ہے.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: