Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سگریٹ اور تمباکو مصنوعات سپر مارکیٹس میں بھی فروخت ہوں گی

تمباکو مصنوعات کو دکانوں میں مخصوص جگہ رکھا جائے (فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی وزارت بلدیات نے تمباکو کی روایتی اور الیکٹرانک مصنوعات کی سپر مارکیٹس اور بقالوں میں فروخت کی مشروط اجازت دے دی ہے.
سپر اور ہائیپرمارکیٹس میں سگریٹ اور حقہ کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اب وزارت بلدیات کی جانب سے مشروط پابندی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تمباکو کی مصنوعات 18 برس سے کم عمر کو فروخت نہ کی جائیں.

دکانوں میں تمباکو نوشی کی جانب راغب کرنےوالے اشتہارات نہ لگائے جائیں(فوٹو، سوشل میڈیا)

 ویب نیوز سبق کے مطابق وزارت بلدیات کا کہنا ہے کہ روایتی اور الیکٹرانک سگریٹ یا ڈیجیٹل حقہ اب ہائیپر اور سپرسٹوز کے علاوہ عام کریانہ اسٹورز (بقالوں ) میں بھی فروخت کرنے کی اجازت ہوگی.
وزارت بلدیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ناجائز منافع خوروں کی وجہ سے کیا جارہا ہے جو پابندی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض علاقوں میں مہنگے داموں اور غیر معیاری  تمباکو کی مصنوعات فروخت کیا کرتے تھے.
تمباکو کی مصنوعات کی فروخت کےلیے دکاندار یا سپرمارکیٹ کے لیے لازم ہے کہ وہ مقررہ قواعد کے مطابق مصنوعات فروخت کریں جس کےلیے دکانوں میں مخصوص بند الماری ہو ، تمباکو کی مصنوعات 18 برس سے کم عمر کو فروخت نہ کی جائیں نہ ہی دکانوں میں سگریٹ نوشی کی جانب راغب کرنے والے اشتہارات چسپاں کیے جائیں.
واضح رہے مملکت کے بعض شہروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی تھی جس کی وجہ سے بعض منافع خور افراد غیر قانونی طور پر چھپ کر مہنگے داموں سگریٹ فروخت کرتے تھے.
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: