سعودی عرب میں ’جعلی سگریٹ‘ کی فروخت عروج پر ہے جبکہ ٹوئٹر پر تمباکو نوشی کرنے والے افراد اور متعلقہ اداروں کے درمیان جنگ چھڑی ہوئی ہے۔
سگریٹ نوش ہیش ٹیگ چلائے ہوئے ہیں جو کئی دن سے ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی سگریٹ نقلی، ملاوٹ زدہ اور بدمزہ ہے جبکہ وزارت صحت سمیت متعلقہ اداروں کا اصرار ہے سگریٹ کا صرف ڈبہ تبدیل ہوا ہے، اندر کا مال وہی ہے۔
ہوا یوں کہ سعودی وزارت صحت سمیت متعلقہ اداروں نے سگریٹ کے نئے ضوابط نافذ کر دیے ہیں جن کے تحت اب سگریٹ کے تمام برانڈ ایک جیسے ڈبے میں فروخت ہو رہے ہیں۔
#الدخان_الجديد_مغشوش20
صوتنا وصل يا شباب لا يوقف، الوزارات حطوها في مكاوي الشركات عشان يبررون ان الدخان الجديد مو إماراتي لأسباب ربحية الوضع جداً معقد وكل واحد يحطها في الثاني،هذي مؤامرة علينا ولازم نستمر لين يرجع القديم ، لأن لو على الشركات كان الطعم ما تغير، لكن الجديد مغشوش! pic.twitter.com/6aSfJ8bk1t— ﮼سامر (@samer_o33) December 11, 2019
وزارت صحت کا کا کہنا ہے کہ ’تمام برانڈ کی سگریٹ ایک جیسے ڈبوں میں فروخت کرنے کا مقصد انسداد سگریٹ نوشی کی مہم کو تقویت پہنچانا ہے۔ سگریٹ کو دلکش اور خوبصورت ڈبوں میں پیش کرنے سے کم عمر نوجوان اس کی طرف مائل ہورہے ہیں۔‘
وزارت صحت نے سگریٹ نوشوں کو اطمینان دلایا ہے کہ سعودی عرب میں فروخت ہونے والی سگریٹ اصلی ہے اور عالمی پیمانوں کے مطابق، فرق صرف ڈبے کا ہے۔
فیصلے کا نفاذ ہوتے ہی تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی بڑی اکثریت نے نئے ڈبوں میں فروخت ہونے والی سگریٹ کو مسترد کر دیا بلکہ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ جاری کر دیا جسے کئی دن سے ٹاپ ٹرینڈ بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔
تمباکو نوشی کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ نئی سگریٹ نقلی اور انتہائی بد ذائقہ ہے۔ بعض نے تو ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس میں تمباکو کم اور لکڑی کا برادہ زیادہ ہے۔
انہوں نے پرانی سگریٹ واپس لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ پڑوسی خلیجی ممالک سے درآمد کی جانے والی سگریٹ بند اور اصل پیداواری ملک سے بحال کی جائے۔
باقي كرز بورو ابيض ع السوم #الدخان_الجديد_مغشوش20 pic.twitter.com/5ZsN4KtNKJ
— Hussain Ahmed H Al Safwan (@HussainAhmedH12) December 10, 2019
معاملہ اس وقت زیادہ سنگین ہوگیا جب ٹرینڈ چلانے کے ایک دن بعد ہی سنیپ چیٹ، ٹوئٹر اور انسٹاگرام میں کئی معروف شخصیات نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے یقین دلایا کہ نئی سگریٹ وہی پرانی ہے مگر صرف ڈبہ تبدیل ہوا ہے۔
ویڈیو شیئر ہوتے ہی تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو مزید اشتعال آگیا۔ انہوں نے توپوں کا رخ مشاہیر کی طرف کر دیا اور الزام عائد کیا کہ متعلقہ ادارے نئی سگریٹ کوزبردستی رواج دینے کے لیے اشتہاری مہم چلا رہے ہیں۔
تمباکو نوشی کرنے والے افراد کا الزام ہے کہ متعلقہ اداروں نے مشاہیر کو خرید لیا ہے ورنہ کیا وجہ ہے کہ سب کے سب ایک دن میں نئی سگریٹ کو رواج دینے کے لیے کود پڑے۔
ادھر غذا اور دوا بورڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’تمباکو نوشوں کی شکایت کے بعد نئی سگریٹ کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا ہے تو معلوم ہوا ہے کہ یہ نقلی نہیں نہ اس میں لکڑی کا برادہ ہے۔ اس میں نکوٹین اور دیگر مواد کی وہی مقدار ہے جس کی اجازت ہے۔‘
ياجماعه اول مافتحت الباكيت .. #الدخان_الجديد_مغشوش20 pic.twitter.com/cIZPhklT0T
— ياتعيش بمعزه ياتموت محشوم (@mtgoog) December 9, 2019