سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے منگل کی صبح ایک ہوٹل میں ہونے والے قتل کا معمہ حل کرلیا.
سبق ویب سائٹ کے مطابق میں پولیس نے بتایا کہ العزیزیہ محلے میں واقع ایک ہوٹل میں استقبالیہ افسر نے پولیس کو اطلاع دی کہ ہوٹل کے کمرے میں ایک شخص مردہ پایا گیا ہے.
مزید پڑھیں
-
جھگڑے میں ساتھی کو قتل کردیا،غیر ملکی گرفتار
Node ID: 477821
سیکیورٹی فورس کے اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے. ہوٹل کے کمرے میں لاش پڑی ہوئی تھی اس پر خون کے دھبے نظر آرہے تھے. کمرے کے باہر کچرے کے ڈبے میں دھار دار آلہ بھی پڑا ہوا تھا.
پولیس نے ہوٹل میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پتہ لگایاکہ ایک شخص واردات سے قبل لفٹ سے نکلا تھا اس کے ہاتھ میں بیگ تھا.
اس نے مقتول کے کمرے کے دروازے پر دستک دی. چند لمحوں بعد وہ کمرے سے نکلا تو اس کے کپڑوں پر خون کے دھبے تھے.
پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا. ملزم مقامی شہری ہے. تفتیش کرنے پر اس نے اقبال جرم کرلیا.