Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھگڑے میں ساتھی کو قتل کردیا،غیر ملکی گرفتار

غیر ملکیوں میں آپس میں جھگڑا ہو گیا تھا.(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے عرب ملک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی کو اپنے ہم وطن کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا.
 ویب نیوز سبق کے مطابق الباحہ ریجن کی پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقے میں رہنے والے عرب ملک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں میں آپس میں جھگڑا ہو گیا تھا.
اطلاع دینے والے نے خیال ظاہر کیاتھا کہ جھگڑے میں کوئی ہلاکت بھی ہوئی ہے کیونکہ کافی شور کے بعد یک دم مکمل خاموشی چھاگئی.
پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مکان کا جائزہ لیا تو وہاں سے ایک نعش برآمد ہوئی. ملزم نے اقرار جرم کرتے ہوئے آلہ قتل بھی پولیس کے حوالے کردیا.
پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے اس کا چالان متعلقہ تھانے میں ارسال کردیاجبکہ نعش کو سرد خانے میں جمع کرادیاگیا.

شیئر: