Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی کارکنوں کو لوٹنے والا شہری گرفتار

ایف آئی آر درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔.(فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں قصیم پولیس نے سپاہی کے بھیس میں غیرملکی ورکرز کو لوٹنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے .
ایف آئی آر درج کر کے اسے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق القصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے بتایا کہ غیرملکی ورکرز نے شکایات درج کرائی تھی کہ ایک شخص سپاہی کے بھیس میں آکر ہمارے ساتھ مار پیٹ کرتا ہے نقدی، قیمتی اشیا لوٹ کر چلا جاتا ہے۔
ترجمان کے مطابق شکایات درج کرانے والوں سے مبینہ ملزم کا حلیہ دریافت کیا گیا اور اس کی روشنی میں اسے تلاش کرلیا گیا.
گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ غیرملکی کارکنان کی رہائش پر جاکر ان سے ان کےاقامے، پاسپورٹ اور نجی اشیا اپنے قبضے میں کر لیتا تھا نقدی اور قیمتی سامان لے کر چلا جاتا تھا.
مقامی شہری کو جو عمر کے تیسرے عشرے میں ہے گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے.

شیئر: