Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 50 ہلاکتیں

سندھ میں کیسز کی تعداد باقی صوبوں سے زیادہ ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جمعے کی صبح جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ریکارڈ 50 اموات ہوئی ہیں اور 26 سو تین نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس متاثرین کی کُل تعداد 50 ہزار سے بڑھ چکی ہے اور مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے۔
سندھ میں کیسز کی تعداد باقی صوبوں سے زیادہ  19 ہزار 924 ہے جبکہ ہلاکتیں 336 ہیں۔

 

آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کل 18 ہزار 455 افراد میں کورونا مثبت آیا اور 310 اموات ہوئی ہیں۔
پاکستان میں سب سے زیادہ اموات صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوئیں جن کی تعداد 365 ہے اور کیسز سات ہزار 155 ہیں۔
بلوچستان میں صورت حال کچھ یوں ہے کہ وہاں متاثرین تین ہزار 74 جبکہ 39 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزار 326 اور 12 اموات ہیں۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں متاثرین 158 اور صرف ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان میں 602 متاثرین جبکہ چار افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

شیئر: