پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک مرتبہ پھر رویت ہلال کمیٹی سے پہلے ہی عیدالفطر کی پیش گوئی کر دی ہے۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ترجمان کے مطابق فواد چودھری نے پاکستان پریس کلب لندن کے عہدیداران سے آن لائن ملاقات کی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیاNode ID: 474096
-
جمعے کو عید کا چاند دیکھنے کی اپیلNode ID: 480126
-
’جمعہ کو عید کے چاند کا نظر آنا ممکن نہیں‘Node ID: 480336
صحافیوں سے گفتگو میں فواد چودھری نےکہا ہے کہ قمری کیلنڈر کے حساب سے 24 مئی کو عید ہوگی.
ان کا کہنا تھا کہ مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستے پرکھڑے ہیں۔ ’چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا۔ ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔‘
فواد چودھری کے مطابق ناسا نے کہا ہے چاند پر لمبا عرصہ رہنے کے لیے مشن بھیجیں گے۔ ’مستقبل میں مولوی صاحبان کے لیے چاند دیکھ دیکھ عید کرنا بڑا چیلنج ہوگا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔
فواد چودھری نے کہا ایک پریس کانفرنس میں حقائق عوام کے سامنے لائیں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کیوں کرنا چاہتی ہے۔
وزیر سائینس نے بتایا کہ اس دفعہ کلینڈر کے مطابق عید 24 مئی کو ہوگی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پوری دنیا میں 24 تاریخ کو عید ہوگی۔
خیال رہے کہ فواد چودھری نے جب سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سنبھالا ہے وہ رویت ہلال کمیٹی کے خلاف رہے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ قمری کیلنڈر کے بعد رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں۔ وزارت مذہبی امور اور ان کی وزارت میں اختلاف ہے۔ سال میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے 12 اورمرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چار اجلاس ہوتے ہیں۔
وہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ باشعور طبقے کو بتانا چاہتا ہوں کہ عقل و علم سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔ 'رویت ہلال کمیٹی میں 80، 80 سال کے بابے نہیں ہونے چاہئیے۔'
اس سے قبل ملک میں دو گروہوں کے درمیان اختلاف تھا۔ ایک طرف مفتی شہاب الدین پوپلزئی تھے اور دوسری طرف رویت ہلال کمیٹی۔ تاہم فواد چوہدری کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ملنے کے بعد معاملہ پھر ان کی وزارت اور رویت ہلال کمیٹی کے درمیان الجھ گیا ہے۔
