Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرون کے ذریعے دوست کی والدہ کو عید کا تحفہ

ڈرون 3 سے 7 کلو میٹر تک جاسکتا ہے (فوٹو، ٹویٹر)
 سعودی عرب میں ایک نوجوان نے ڈرون کے ذریعے دوست کی والدہ کوعید کا  تحفہ  بھیجا ہے .
 سعودی نوجوان سعید الزہرانی کا کہنا ہے کہ موجودہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام آپریشن انجام دیا-
 ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ کے مطابق الزہرانی نے بتایا کہ سعودی عرب میں ڈرون کے ذریعے تحفے کی ترسیل کا یہ پہلا واقعہ ہے-
سعید الزہرانی کا کہنا تھا کہ وزارت صحت اور وزارت مواصلات مقامی نوجوانوں کی سرپرستی کرے اور کورونا کی وبا سے بچاؤ کے اس طریقے کو رائج کرنے میں حصہ لے تو کافی بہتر ہوگا-

موجودہ حالات میں متعلقہ وزارتیں ڈرون کے استعمال میں تعاون کریں(فوٹو، سوشل میڈیا)

سعودی نوجوان نے مزید کہا  کہ اس نے تحائف کی ترسیل کے لیے ڈرون کے استعمال کا پہلے تجربہ کیا تھا  بعدازاں اپنے دوست کو یہ سہولت فراہم کی. ڈرون کے ذریعے ادویہ، طبی سازو سامان اور بنیادی اشیا آسانی سے بھیجی جاسکتی ہیں.
اس کا  کہ تحفے کی ترسیل میں جو ڈرون استعمال کیا وہ اس کا اپنا بنایا ہوا نہیں ہے البتہ  ٹیکنالوجی میں کچھ ترمیم اور اضافہ کیا گیا ہے.
ڈرون اڑانے کے لائسنس کے حوالے سے الزاھرانی نے بتایا کہ محکمہ شہری ہوا بازی سے اس کا لائسنس حاصل کیا ہوا ہے.
ڈرون 3 سے 7 کلو میٹرتک کا فاصلہ طے  کرسکتا ہے.
الزہرانی کو سوشل میڈیا پر سعودی صارفین سراہا رہے ہیں اور اس کے تجربے کو بڑے پیمانے پر نافذ کرنے کا مطالبہ بھی کرنے لگے ہیں.

شیئر: