تارکین کواجازت نامے کے لیے آن لائن درخواست دینا ہوگی(فوٹو سوشل میڈیا)
امارات کی وزارت خارجہ اور فیڈرل اتھارٹی فار آئڈنٹیٹی فار سٹیزن شپ نے بیرون ملک موجود موثر اقامہ ہولڈرز کو پیر یکم جون 2020 سے امارات واپس آنے کی اجازت دی ہے.
البیان ویب سائٹ کے مطابق امارات کی حکومت نے بیرون ملک موجود موثر اقامہ ہولڈرز کو انٹری ویزے کے بموجب امارات واپس آنے کی اجازت دی ہے.
حکومت امارات نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور تارکین وطن کی صحت و سلامتی کی خاطر حفاظتی تدبیر کےطور پر 19 مارچ 2020 کوسرکاری حکم جاری کرکے موثر اقامہ ہولڈرز کی امارات واپسی تاحکم ثانی معطل کردی تھی.
موثر اقامہ ہولڈرز کی واپسی کے لیے شرائط:
الامارات الیوم کے مطابق فیڈرل اتھارٹی فار آئڈنٹیٹی فار سٹیزن شپ نے بیرون ملک مقیم موثر اقامہ ہولڈرز سے کہاہے کہ امارات واپسی کے خواہشمند حضرات اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاکرسروس میں اندراج کرالیں اس کی بدولت وہ کسی رکاوٹ کے بغیر امارات واپس آسکیں گے. اندراج کےذریعے انہیں امارات واپسی کا اجازت نامہ مل جائے گا.
اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ تارکین وطن کی امارات واپسی کی بنیادی شرط یہ ہے کہ امارات آنے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے آن لائن درخواست پیش کریں- درخواست دہندہ کو مندرجہ ذیل کاغذات منسلک کرنا ہوں گے- "تصريح دخول المقيمين" رنگین تصویر
اقامہ کی فوٹو کاپی
موثر پاسپورٹ کی کاپی
بیرون ملک مقیم تارک وطن کو امارات واپسی کے لیے امارات کے باہر قیام کی وجہ بیان کرنا ہوگی. اس سلسلے میں واپسی کا خواہشمند تارک وطن اپنے آجر کا خط پیش کرسکتا ہے- تعلیمی ادارے یا ہسپتال و صحت ادارے کا سرٹیفکیٹ منسلک کرسکتا ہے اور اگر وہ سیاحت کی وجہ سے باہر تھا تو ایئرلائن کا ٹکٹ بھی جمع کراسکتا ہے.
یاد رہے کہ امارات اس سے قبل یہ واضح کرچکی ہے کہ تارکین وھن کی امارات واپسی کی بنیادی شرط امارات پہنچنے پر ہیلتھ ٹیسٹ اور 14 دن تک ہاؤس آئسولیشن ہے- smartservices.ica.gov.ae